اسپورٹس

IND vs WI: ٹیم انڈیا نے 31 سال سے برقراررکھا ریکارڈ، ویسٹ انڈیزکوپھرتین دنوں میں ہی سمیٹا

IND vs WI, 1st Test Match: انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریزکوبرقراررکھنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں شاندارجیت درج کی۔ احمدآباد میں کھیلے گئے اس ٹسٹ میچ کے تیسرے دن ہی مہمان ٹیم کوہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقابلے میں ویسٹ انڈیزکے خلاف نہ تو بلے بازی میں ہی کمال کرپائے اورنہ ہی گیند بازی میں۔ اس دوران ٹیم انڈیا کی طرف سے تین کھلاڑیوں نے سنچری لگائی۔ وہیں ویسٹ انڈیزکے بلے بازایک نصف سنچری بھی نہیں لگا پائے۔ وہ ہندوستانی گیند بازوں کے آگے ٹک نہیں پائے اورانہیں اس ٹسٹ میچ میں ایک اننگ اور 140 رنوں سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔

فلاپ رہی ویسٹ انڈیز کی بلے بازی

ٹیم انڈیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بلے بازی دونوں ہی اننگوں میں پوری طرح سے فلاپ رہی۔ پہلی اننگ میں مہمان ٹیم صرف 162 رنوں پر سمٹ گئی تھی، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے اپنی اننگ میں 5 وکٹ پر448 رن بناکرڈکلیئرکردیا۔ 286 رنوں سے پچھڑنے کے بعد ویسٹ انڈیزکی ٹیم سے دوسری اننگ میں اچھی کارکردگی کی امید تھی، لیکن پوری ٹیم تاش کے پتوں کی طرح ڈھیرہوگئی۔

دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیسرے دن دوسرے سیشن کے اندر ہی صرف 146 رن بناکرآؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے اسے پہلے ٹسٹ میچ میں اننگ اور 140 رنوں سے ہراکر سیریز میں سبقت بنالی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایلک اتھاناجے نے سب سے زیادہ 38 رن بنائے۔ جسٹن گروس نے 25 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جائیڈن سیلس نے 22 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز ٹکٹ نہیں پایا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

8 hours ago