بھارت ایکسپریس۔
ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا بڑی مصیبت میں پھنسی ہوئی ہے۔ دراصل، بارباڈوس میں طوفان آیا ہوا ہے اوراس وجہ سے ٹیم انڈیا کا ہر رکن اب بھی وہیں پھنسا ہوا ہے۔ باربا ڈوس میں چکرواتی طوفان کے سبب بجلی پانی کی فراہمی ٹھپ ہوگئی ہے اورایئر پورٹ بھی بند ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ کب کھلے گا، اس کی جانکاری اب تک کسی کو نہیں ہے۔ حالانکہ دنیا کے سب سے امیر کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اپنے اراکین کو باہرنکالنے کا پلان بنا لیا ہے۔ جے شاہ نے جانکاری دی کہ وہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ ٹیم انڈیا کو ہندوستان لانے کا پلان بنا چکے ہیں۔
ٹیم انڈیا کو طوفان سے کیسے بچائے گی بی سی سی آئی؟
بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کھلاڑیوں اورہندوستانی میڈیا اہلکاروں کومحفوظ باہرنکالنے کا پلان بنا رہے ہیں۔ جے شاہ نے جانکاری دی کہ بی سی سی آئی پیرکے روزایک چارٹرڈ طیارہ سے باربا ڈوس سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے یہ متبادل ختم ہوگیا۔ جے شاہ نے جانکاری دی کہ بورڈ چارٹرڈ طیارہ کی آپریٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے رابطے میں ہیں، جیسے ہی باربا ڈوس ایئرپورٹ کھلے گا، اس کے ساتھ ہی ٹیم امریکہ یا یوروپ کے لئے پرواز کرے گی۔
منگل کو بھی بارباڈوس سے نکلنا مشکل
ٹیم انڈیا کا منگل کو بھی بارباڈوس سے نکلنا مشکل ہے کیونکہ وہاں اب بھی طوفان کی صورتحال پہلے کی طرح بنی ہوئی ہے۔ جے شاہ نے میڈیا کو جانکاری دی کہ بی سی سی آئی ایئرپورٹ کے افسران کے رابطے میں ہے۔ جیسے ہی ایئرپورٹ کی آپریٹنگ شروع ہوگی، ویسے ہی ٹیم انڈیا چارٹرڈ طیارہ سے امریکہ یا یوروپ کے لئے پرواز کرے گی۔ اس کے بعد وہاں سے ٹیم انڈیا ہندوستان آئے گی۔ حالانکہ جے شاہ نے کہا کہ یہ سب ہوا کی رفتارکم ہونے پرہی ہوسکے گا۔ جے شاہ نے بتایا کہ کوئی قدرت سے لڑنا نہیں چاہتا، اس لئے انتظارکرنا ہی بہتر ہے۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…