بھارت ایکسپریس۔
نیپالی وزیراعظم پشپ کمل پرچنڈکو ہٹائے جانے کی قیاس آرائیاں ہیں۔
Nepal Government In Danger: نیپال کی سیاست میں بڑا بھونچال آنے والا ہے۔ وہاں کے وزیراعظم پشپ کمل پرچنڈ کی حکومت گرسکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیپالی کانگریس اورنیپالی کمیونسٹ پارٹی یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ کے لیڈران کے درمیان ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ یہ دونوں بڑی پارٹیاں پشپ کمل کواقتدارسے ہٹا کرایک ایک کرکے اقتدارمیں آسکتی ہیں۔ ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ صرف 4 ماہ قبل کے پی شرما اولی کے سی پی این-یو ایم ایل حکمران اتحاد میں شامل ہوئے تھے۔ اس سال مارچ میں پشپ کمل پرچنڈ نے شیربہادر دیوبا کی نیپالی کانگریس سے اتحاد توڑکراولی کے ساتھ اتحادکیا۔ اب اولی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک نہیں چلایا جاسکتا۔ آپ کوبتا دیں کہ شیربہادردیوبا کوبھارت نوازسمجھا جاتا ہے جبکہ اولی کوچین کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔
دونوں پارٹیاں ایک دوسرے سے نظرآرہے ہیں متفق
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، نیپالی کانگریس کے ایک سینئرلیڈر نے کہا کہ دونوں لیڈران نے انتخابی سسٹم اور ضروری تبدیلیوں کے بارے میں اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ دونوں پارٹیاں ایوان کے بچے 32 ماہ کے لئے الائنس کرنے پر رضا مند ہوئے ہیں، لیکن پہلے نصف وقت میں کون حکومت بنائے گا، اس پرابھی غوروخوض کیا جا رہا ہے۔ وہیں، میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پشپ کمل پرچنڈ نے اتوارکواولی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ برسراقتدارالائنس سے باہرنکلنے پر غور کر رہے ہیں۔
حکومت نے قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
کاٹھمنڈو پوسٹ سے نیپالی کانگریس کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مین بہادروشوکرما نے کاٹھمنڈو پوسٹ کو بتایا کہ ملاقات مثبت رہی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں پارٹیاں مل کرنئی حکومت بنانے پرراضی ہوگئی ہیں۔ ساتھ ہی، اولی کے تشہیری شعبہ کے سربراہ راجندرگوتم نے اتحاد میں کسی تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشپ دہل کی قیادت والی حکومت مستحکم ہے اوریوایم ایل اس کی حمایت جاری رکھے گی۔
پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 121ویں سالانہ اجلاس میں نئی قیادت…
علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…
کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازنے کے بعد جنرل دھیرج سیٹھ نے کہا، ’’آج کا دن…
مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…
سپریم کورٹ نے 2018 میں احتجاج پر مکمل پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محدود…
ممبئی کے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نے ایک اہم مرحلہ طے کرلیا ہے۔ ماٹونگا میں…