بھارت ایکسپریس۔
کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے آج لوک سبھا میں کئی موضوع سے متعلق مرکزی حکومت کو گھیرا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایودھیا سے متعلق بھی کئی سوال اٹھائے اورالزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگوں کو معاوضہ نہیں ملا۔ اس سوال پرریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راہل گاندھی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں 1733 کروڑ روپئے کا معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ بیان یوپی اورایودھیا کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ ایوان میں دیا گیا راہل گاندھی کا جھوٹا بیان، قابل مذمت اورشرمناک ہے۔ آج جب ایودھیا دوبارہ اپنی شان و شوکت قائم کررہا ہے اورپوری دنیا کواپنی طرف متوجہ کررہا ہے، کانگریس اسے کیسے اچھا سمجھ سکتی ہے؟ کانگریس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے رام پتھ ہو، بھکتی پتھ، جنم بھومی پتھ یا ہوائی اڈہ، ان منصوبوں میں جن لوگوں کی زمین، دوکانیں اورمکانات لئے گئے تھے، انہیں معاوضہ دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ان لوگوں کے لئے ملٹی لیول شاپنگ کمپلیکس بھی بنائے ہیں، جن کی عمارتوں کوترقی کے لئے منہدم کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ یوگی کا سخت ردعمل
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندو بھارت کی بنیادی روح ہے۔ ہندو رواداری، سخاوت اورشکرگزاری کا مترادف ہے۔ ہمیں فخرہے کہ ہم ہندوہیں۔ مسلمانوں کی خوشنودی کی سیاست میں ڈوبی ہوئی خود کو’ایکسیڈنٹل ہندو‘کہنے والی جماعت کے ‘شہزادے’ کو بھلا یہ بات کیسے سمجھ آئے گی؟ آپ کو دنیا کے کروڑوں ہندووں سے معافی مانگنی چاہئے راہل جی! آپ نے آج ایک طبقے کو نہیں، بھارت ماتا کے آتما کو لہولہان کیا ہے۔
یوپی حکومت نے پیش کی معاوضے کی تفصیل
یوپی کی یوگی حکومت نے ایودھیا میں دیئے گئے معاوضے کی تفصیل جاری کی ہے۔ ایودھیا ایئرپورٹ کے لئے 952.39 کروڑ روپئے کا معاوضہ دیا گیا ہے جبکہ ایودھیا بائی پاس (رنگ روڈ) کے لئے 295 کروڑ روپئے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ رام جنم بھومی پتھ میں 14.12 کروڑ روپئے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ بھکتی پتھ میں 23.66 کروڑ روپئے کا معاوضہ دیا گیا۔ رام پتھ میں 114.69 کروڑ رورپئے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ پنچکوسی پریکرما مارگ کے لئے 29 کروڑ روپئے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔ چودہ کوسی پریکرما مارگ کے لئے 119.20 کروڑ روپئے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔
یوپی حکومت نے تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کل 21,548 اشخاص کو معاوضہ دیا جاچکا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی کہا کہ ایودھیا میں 1733 کروڑ روپئے کا معاوضۃ تقسیم کیا گیا ہے۔
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…