بھارت ایکسپریس۔
IND vs AFG, Head to Head in T20Is: ہندوستانی ٹیم اورافغانستان کرکٹ ٹیم کے درمیان سپر-8 راونڈ میں مدمقابل ہونے جارہی ہے۔ یہ میچ بارباڈوس کے کنگسٹن اوول میدان پرہوگا۔ ٹورنا منٹ میں ابھی تک ہندوستان کوکسی بھی میچ میں ہارکا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ گروپ اسٹیج میں ٹیم انڈیا نے تین میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔ اگرافغانستان کی بات کریں تو اسے تین میچوں میں جیت ملی ہے، جبکہ ایک میچ میں انہیں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔
چوتھی بار ہوگی دونوں ممالک کے درمیان ٹکر
ٹی-20 ورلڈ کپ میں اس سے پہلے تین بارہندوستان اورافغانستان کے درمیان میچ ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے ان تینوں میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ اس بارچوتھی باردونوں ممالک کے درمیان میچ ہو رہا ہے۔ ہندوستان اورافغانستان کے درمیان 2010 ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھی میچ ہوا تھا۔ اس میچ میں بھی ٹیم انڈیا کو جیت ملی تھی۔
اعدادوشمارمیں ہندوستان کا پلڑا بھاری
ٹی-20 فارمیٹ میں ہندوستان اورافغانستان کے درمیان 8 میچ ہوئے ہیں۔ اس میں سے سات میچوں میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کی ہے۔ جبکہ ایک میچ کا کوئی بھی نتیجہ نہیں ملا تھا۔ ہندوستان میں ٹی-20 سیریز کے دوران بھی افغانستان کو ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔
افغانستان سے محتاط رہنے کی ضرورت
گروپ اسٹیج میں افغانستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کے بلے بازاور گیند باز دونوں ہی شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ افغانستان کے کھلاڑیوں کو سی پی ایل میں کھیلنے کا بھی تجربہ ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو افغانستان ٹیم سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…