بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد مہاراشٹرکی سیاست میں قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اوراس کی الائنس کی پارٹیوں کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی ہے۔ خاص طور پر این سی پی کے اجیت پوارکے گروپ کی کارکردگی کے بعد قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے۔ این سی پی شرد پوار گروپ کے رکن اسمبلی اورشرد پوارکے پوتے روہت پوار نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ روہت پوارنے کہا ہے کہ صرف چھگن بھجبل ہی نہیں، بلکہ اجیت پوار گروپ کے کئی اراکین اسمبلی بھی ان کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ اجیت پوارگروپ کے سینئرلیڈرچھگن بھجبل پارٹی سے ناخوش ہیں۔ چھگن بھجبل نے راجیہ سبھا میں نہ بھیجے جانے پر ناراضگی ظاہرکی ہے۔ ان سبھی بحث کے درمیان شرد پوار گروپ کے رکن اسمبلی روہت پوارکا یہ بیان آیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ راجیہ سبھا کے ضمنی الیکشن کے لئے اجیت پوار نے اپنی اہلیہ سنیترا پوارکو امیدوار بنایا ہے۔ جبکہ اس سیٹ کے لئے چھگن بھجبل کی دعویداری بھی مضبوط مانی جا رہی تھی۔
گزشتہ کچھ دنوں سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وزیر چھگن بھجبل پارٹی چھوڑ دیں گے۔ اس پر رکن اسبلی روہت پوار نے علامتی بیان دیا ہے۔ چھگن بھجبل نے کہا تھا کہ میں اجیت پوارکے ساتھ نہیں، بلکہ این سی پی کے ساتھ ہوں۔ چھگن بھجبل ایک تجربہ کارلیڈرہیں اور انہوں نے کچھ نہ کچھ اندازہ لگایا ہوگا۔ اسی لئے انہوں نے ایسا بیان دیا ہوگا۔ صرف چھگن بھجبل ہی نہیں بلکہ کئی لیڈران اوراراکین اسمبلی پارٹی چھوڑںے والے ہیں۔
لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد ہلچل
واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن میں این ڈی اے الائنس مہایتی کے بی جے پی، اجیت پوار (این سی پی) اور شیو سینا (شندے گروپ) کو صرف 17 سیٹیں ملی ہیں۔ اس میں بی جے پی کو 9 سیٹیں ملی ہیں، جبکہ گزشتہ الیکشن میں 23 سیٹیں ملی تھیں۔ جبکہ مہا وکاس اگھاڑی کی پارٹیاں شیو سینا (یوبی ٹی)، کانگریس اور این سی پی (شرد چندرپوار) کو 48 میں سے 30 سیٹیں ملی ہیں۔ اس الیکشن کے بعد این سی پی کی اجیت پوار اورشیوسینا (شندے گروپ) کے اراکین اسمبلی کے ٹوٹنے کی خبریں آرہی ہیں۔ روہت پوار نے دعویٰ کیا تھا کہ اجیت پوار گروپ کے 18 سے 19 اراکین اسمبلی ان لوگوں کے رابطے میں ہیں۔ مہاراشٹراسمبلی کا مانسون سیشن 27 جون سے شروع ہو کر 12 جولائی تک چلے گا۔ اس سیشن کے دوران اراکین اسمبلی پالا بدل سکتے ہیں۔ مہاراشٹرمیں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ اکتوبرمیں ہونے والا مانسون سیشن اسمبلی کا آخری سیشن مانا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…