بھارت ایکسپریس۔
آئی پی ایل 2024 میں ایسا لگتا ہے جیسے سن رائزرس حیدرآباد سبھی ریکارڈوں کو توڑنے جا رہی ہے۔ ان کے کھلاڑی مسلسل تیزنصف سنچری اورسنچری والی اننگ کھیل رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ میں ایک وقت پرسن رائزرس حیدرآباد 400 رن بنانے کی طرف گامزن تھی، لیکن کلدیپ یادو نے حیدرآباد کوایسا کرنے سے روک لیا ہے۔ واضح رہے کہ سن رائزرس حیدرآباد نے پانچویں اوورمیں ہی 100 رنوں کا اعدادوشمارپورا کرلیا تھا اورساتھ ہی انہوں نے انڈین پریمیئرلیگ کی تاریخ میں پاورپلے میں سب سے زیادہ اسکوربنانے کے ریکارڈ کو بھی توڑدیا ہے۔ ابھیشیک شرما اورٹریوس ہیڈ نے 6 اوورمیں ہی 125 رن بنا ڈالے تھے۔
اس درمیان کلدیپ یادونے اپنے اسپیل کے دوسرے اورتیسرے اوورمیں کل 3 وکٹ چٹکاکر میچ کا رخ ہی پلٹ کررکھ دیا۔ کلدیپ یادو اپنے پہلے اوور میں 20 رن لٹاچکے تھے، ایسے میں ان پر بھی دباؤ تھا۔ مگروہ جب اننگ کا ساتواں اوور پھینکنے آئے تب انہوں نے اوورکی دوسری گیند پرابھیشیک شرما کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیک نے 12 گیندوں میں 46 رنوں کی اننگ کھیلی اوران کے آؤٹ ہونے سے حیدرآباد کی ٹیم کو پہلا جھٹکا لگ چکا تھا۔ کلدیپ یادو نے اسی اوورکی آخری گیند پر ایڈن مارکرم کو بھی آؤٹ کردیا، جوتین گیند میں صرف ایک رن بنا پائے۔
ایک وقت پرسن رائزرس حیدرآباد کا اسکور پروجیکشن 400 رنوں سے اوپرنظرآنے لگا تھا، تبھی کلدیپ یادو کی اسپن گیند بازی نے میچ پلٹ دیا تھا۔ ٹریوس ہیڈ اب بھی کریز پرڈٹے ہوئے تھے، جنہوں نے اس میچ میں 16 گیندوں میں نصف سنچری بنا ڈالی تھی۔ جب کلدیپ یادو نے 9ویں اوورمیں گیند بازی کرنے آئے، تب انہوں نے ٹریوس ہیڈ کو ٹرسٹن اسٹبس کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے صرف 32 گیندوں میں 82 رن بنائے، اس میں انہوں نے 11 چوکے اور6 چھکے لگائے۔ واضح رہے کہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم اسی سیزن میں 277 رن اور 287 رنوں کا اسکور کھڑا کرچکی ہے۔ دہلی کے خلاف حیدرآباد کی ٹیم ایک بارپھر ریکارڈ کوتوڑنے کی تیاری میں تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…