بین الاقوامی

Hajj 2024: وزارت حج و عمرہ نے عمرہ و وزٹیشن فورم کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کی تیاریاں مکمل

وزارت حج و عمرہ نے، عمرہ اوروزٹ فورم کے پہلے ایڈیشن کے آغازکے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جوآنے والے اپریل کی 22 تاریخ، بروزسوموار، مدینہ منورہ میں منعقد ہوگا۔ یہ فورم گورنرمدینہ عزت مآب جناب شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں  شاہ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ یہ فورم ان خدمات کا جائزہ لے گا جسے ادارہ سعودی عرب اوربیرون مملکت سے آنے والے رحمان کے مہمانوں، معتمرین اورزائرین کی خدمت کے لیے فراہم کیا گیاہے۔

عمرہ اور وزٹیشن فورم، سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، تاکہ معتمرین اورزائرین کی بڑی تعداد کو مکہ اور مدینہ کی زیارت کے قابل بنایا جا سکے اور اس تناظر میں بہترین عمرہ اور زیارت کا تجربہ حاصل کیا جا سکے۔ یہ فورم رحمن کے مہمانوں کی خدمت کے پروگرام کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے، جو کہ سعودی ویژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے، یہ متعدد سرکاری عہدیداروں اور نجی شعبے کی خدمات فراہم کرنے والوں کی موجودگی میں انجام پائے گا جیسے سفر، عمرہ اورسیاحت کی کمپنیاں وایجنسیاں، اورانشورنس، صحت کی دیکھ بھال، رہائش، نقل و حمل اورلاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے آپریٹرزاوراختراع کار، نیزٹیکنالوجی، مواصلات، تعمیرات، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، کیٹرنگ اورخوردونوش(غذا وخوراک) کی کمپنیاں،علاوہ ازیں مالیاتی اداروں اورانشورنس کمپنیوں کی شرکت بھی ہوگی۔

آنے والا فورم عمرہ اوروزٹ کے شعبے میں، رحمن کے مہمانوں کے تجربے کو بہتربنانے کے لیے امید افزا مواقع پر توجہ دینے والا ہے، جبکہ زیادہ توجہ ان منصوبوں، خدمات اور مصنوعات کی نوعیت پرمرکوزہوگی، جو طلب کو پورا کریں گی اور رحمان کے مہمان  کی (خدمت کے) تجربہ میں تبدیلی لائیں گی۔ جواس بہترین قیادت کی ہدایات کے مطابق ہوں گی، جو رحمان کے مہمانوں کی خدمت کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلانے کی کوشش کرتی ہے۔

فورم اوراس کے ساتھ ہونے والی سرگرمیاں خدمت فراہم کرنے والوں اورمختلف کمپنیوں کے عہدیداروں کے لئے مملکت سعودی عرب کی قیادت میں، رحمن کے مہمانوں کی خدمت کے فرض اور اعزاز کو انجام دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں جاننے کا ایک موقع ہے اورفورم کے قیام کے مقصد سے ہم آہنگ خدمات، کاروباراورپروجیکٹس کی ایک وسیع رینج تیارکرکے سسٹم کے کام کوسپورٹ کرنے میں کاروباراوراختراعی شعبے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔ عمرہ اور وزٹیشن فورم کے ساتھ ہونے والے  عوامی سیشنز اور ورکشاپس کے شرکاء بھی اپنے تجربات کا جائزہ لیں گے، جبکہ نمائش میں شرکت کرنے والے شعبے اور کمپنیاں اپنے جدید تجربات، خدمات اور مصنوعات کی نمائش کریں گی ۔

وزارت حج و عمرہ فورم کے دوران نئے مواقع اور کام کے نئے دائرہ کار کے بارے میں اعلان کرے گی، اور سروس کو بہتر بنانے اور مکہ، مدینہ اور اسلامی، تاریخی، آثار قدیمہ اور افزودگی کے مقامات کا دورہ کرنے والوں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے متعدد شراکت داریوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمرہ اور وزٹیشن فورم ایک نیا پلیٹ فارم ہے جو سعودی ویژن 2030 کے اندررحمن کے مہمانوں کی خدمت کے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے، ایمان کا سفراورعالمی معیارکے ساتھ میزبانی کا تجربہ بنا کراوردنیا بھرسے آنے والے رحمن کے مہمانوں کے ذہنوں اوردلوں میں دائمی یاد پیدا کرکے اوریہ فورم عمرہ سے متعلق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فیصلہ سازوں، ماہرین، سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس فورم میں  مملکت کے اندراورباہرسے نمایاں ترین اداروں، تنظیموں اور فعال کمپنیوں کی موجودگی اور شرکت بھی ہوگی ۔ جو لوگ فورم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اورفورم کے ایجنڈے اوراس کے ساتھ ہونے والی تقریبات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، وہ اس ویب سائٹ کو وزٹ کریں: umrah-ziyarah.com

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

7 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

8 hours ago