قومی

Lok sabha election :مراد آباد سے بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کا انتقال، دہلی کے ایمس میں لی آخری سانس

مرادآباد سے بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے دہلی ایمس میں آخری سانس لی۔ بی جے پی امیدوار کی بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔ سرویش سنگھ 5 بار ایم ایل اے اور ایک بار ایم پی رہ چکے ہیں، اس بار بھی بی جے پی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔ مرادآباد سے بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سرویش سنگھ کو دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے اور ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن پھیل گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ مرادآباد سیٹ پر کل ہی ووٹنگ ہوئی تھی۔

بی جے پی لیڈر سرویش سنگھ کے خاندان میں بیٹا سوشانت سنگھ بجنور کے بدھا پور سے بی جے پی ایم ایل اے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری لال جی ورما نے سرویش سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ایس پی لیڈر نے انسٹاگرام پر لکھا – “مراد آباد سے بی جے پی کے امیدوار اور سابق ایم پی سرویش کمار سنگھ جی کا آج انتقال ہو گیا ہے۔ اوپر والاان کی  آتما کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اوم شانتی۔”

بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ نے بھی بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی ایم پی نے ایکس پر لکھا – “مراد آباد بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اور سابق ایم پی کنور سرویش جی کے انتقال کے بارے میں دل دہلا دینے والی خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم اوپر والے سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی آتما کو  سکون دے ” ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں کو اس غم پر قابو پانے کی طاقت دے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago