اسپورٹس

Rafael Nadal announces retirement: اسپین کے لیجنڈری ٹینس اسٹار اور ’کنگ آف کلے‘ رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

نئی دہلی: اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی اور 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے جمعرات کے روز انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسپین میں ہونے والا ڈیوس کپ کا فائنل بطور پروفیشنل کھلاڑی ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ نڈال اب تک کے دوسرے سب سے کامیاب مردوں کے سنگلز کھلاڑی کے طور پر ریٹائر ہوئے، ان کے آگے صرف ان کے حریف نوواک جوکووچ ہیں، جنہوں نے 24 بڑے ٹائٹل جیتے ہیں۔

نڈال نے جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ میں یہاں آپ کو بتانے کے لیے حاضر ہوں کہ میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا، ’’پچھلے کچھ سال بہت مشکل رہے، خاص طور پر پچھلے دو سال۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جس کو کرنے میں مجھے کافی وقت لگا، لیکن اس زندگی میں جو کچھ بھی شروع ہوتا ہے اس کا اختتام بھی ہوتا ہے، اور میں محسوس کرتا ہوں کہ ایک طویل اور انتہائی کامیاب کیریئر کو ختم کرنے کا صحیح وقت ہے، جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔‘‘

انہوں مزید کہا، ’’میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا آخری ٹورنامنٹ ڈیوس کپ فائنل ہوگا، جس میں میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک دائرہ مکمل ہو رہا ہے، کیونکہ میری خوشی کے پہلے سب سے شاندار لمحات میں سے ایک 2004 میں سیویلے میں (ڈیوس کپ) فائنل تھا۔‘‘

 

92 بار کے ٹور لیول چیمپئن جس نے اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر 1 پر 209 ہفتے گزارے، نڈال 2001 میں پروفیشنل بننے کے بعد سے اے ٹی پی ٹور کے سرکردہ ستاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں رولینڈ گیروس کا ریکارڈ 14 شامل ہے۔

انہوں نے چار یو ایس اوپن ٹائٹل بھی جیتے ہیں اور دو بار آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن دونوں جیتے ہیں۔ نڈال نے اولمپک سنگلز اور ڈبلز کا گولڈ بھی جیتا اور اسپین کو پانچ ڈیوس کپ ٹائٹلز تک پہنچانے میں مدد کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MHA Ban On HUTI: حزب التحریر کو وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا، ملک کے لئے خطرہ بتاکرلگائی گئی پابندی

وزارت داخلہ نے گروپ کوغیرقانونی اعلان کرتے ہوئے حزب التحریرہندوستان کے جمہوری نظام اورداخلی سلامتی…

8 mins ago

MLA Dr Rajeshwar Singh : اتر پردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے مولانا کلب جواد کے بیان پر کی تنقید

مسلم مذہبی رہنماؤں کی طرف سے منعقد کی گئی اس میٹنگ کے بعد سروجنی نگر…

12 mins ago

MTV Europe Music Awards 2024: گلوکار ارمان ملک ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز کے لیے نامزد

گزشتہ 4 سالوں میں یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ملک کو اس ایوارڈ کے لیے…

1 hour ago

Ratan Tata Death: مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے رتن ٹاٹا کے انتقال پرکیا اظہار تعزیت، کہا- ‘ایک دور کا خاتمہ’

مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخوت نے رتن ٹاٹا کے انتقال کے…

1 hour ago

Nobel Prize 2024 In Literature: جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کانگ کو ادب کے نوبل انعام سے کیا گیا سرفراز

نوبل انعام 2024 کے لیے پہلے طب، پھر کیمسٹری اور اب ادب کے لیے ناموں…

2 hours ago

UP News: یوپی کے لوگوں کوملی تین دنوں کی چھٹی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دی ہدایات

وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر…

2 hours ago