محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے نیشنل کانفرنس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ التجا نے کہا، ’’نیشنل کانفرنس کے کارکنان بجبہاڑہ میں مقامی پی ڈی پی کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ کیا غنڈہ راج واپس آگیا ہے؟” التجا نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنا دماغ کھو چکی ہے، ہم ان کا دماغ درست کریں گے۔
التجا مفتی نے مزیدکہا کہ، ’’نیشنل کانفرنس نے عمر عبداللہ کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ 77 کے بعد نیشنل کانفرنس اتنی اکثریت کے ساتھ برسر اقتدار آئی ہے۔ لیکن میں عمر عبداللہ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ اکثریت غنڈہ گردی اور تباہی پھیلانے آئی ہے؟ ہمارے کارکنوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔ ان کی بکریاں چرائی جارہی ہیں۔ پی ڈی پی کارکنان کوہراساں کرنا ختم کریں۔
ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا گیا – التجا
التجا مفتی بجبہاڑہ سے الیکشن ہار گئی ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا، ’’میں بجبہاڑہ کے نئے ایم ایل اے سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا وہ غنڈہ گردی اور تباہی پھیلانے آئے ہیں؟ میرے کارکنوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ اس کے گھر کے باہر پٹاخے پھوڑے جا رہے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کو ان امورپر لگام لگانے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ پورہ میں بھی این سی کے کارکنان یہی تباہی مچا رہے ہیں ۔ نیشنل کانفرنس وہی کام کر رہی ہے جو اس نے 30-40 سال پہلے کیا تھا۔
پی ڈی پی لیڈر نے کہا، ”وہی غنڈہ گردی پھر واپس آگئی ہے جسے پی ڈی پی نے اپنے دوراقتدار میں ختم کردیا تھا ۔ عمر عبداللہ ابھی منتخب ہوئے ہیں اس لیے وہ 370 کے معاملے پر کچھ وقت لیں گے۔ نیشنل کانفرنس کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے لیکن ہم ان کا دماغ درست کریں گے۔
ویڈیو شواہد جاری کر دیے گئے۔
التجا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا تھا، ’’بجبہاڑہ میں جیت کے ایک دن کے اندر، نیشنل کانفرنس کے غنڈے اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے مقامی پی ڈی پی کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ پی ڈی پی کارکنوں کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پتھراؤ کیا گیا۔ کیا غنڈہ راج واپس آ گیا ہے؟
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…