اسپورٹس

IND vs SA T20:جنوبی افریقہ کی آخری اوور میں دلچسپ جیت، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کو 3 وکٹوں سے دی شکست

نئی دہلی : اتوار کو سینٹ جارج پارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ہندوستانی بلے بازوں کی کارکردگی ناقص رہی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے ایک بار پھر شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے ورون چکرورتی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹرسٹن اسٹبس کی 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ایک اوور باقی رہتے ہوئے تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

 ہندوستان کی خراب بیٹنگ

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ گزشتہ میچ کے سنچری سنجو سیمسن تیسری گیند پر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ابھیشیک شرما (4) بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ہندوستانی ٹیم نے 15 رنز کے اسکور پر تین اہم وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان سوریہ کمار یادیو بھی جلد آؤٹ ہو گئے جس کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔

ہندوستانی ٹاپ آرڈر کے فلاپ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور تلک ورما نے ذمہ داری سنبھا لی اور کچھ اہم رنز جوڑے۔ ہاردک پانڈیا نے 39 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما (20) کی شراکت سے ہندوستان کا اسکور 100 رنز کو عبور کرسکا۔ تاہم اننگز میں سب سے بڑا دھچکا اکشر پٹیل رن آؤٹ  ہوگئے۔

ورون چکرورتی کی کارکردگی 

126 رنز کے معمولی ہدف کو بچانے کے لیے ہندوستانی گیند بازوں کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑا اور ورون چکرورتی نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں لے کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایڈن مارکرم اور ریزا ہینڈرکس کو گوگلیوں کے ذریعے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مارکو جینسن بھی 11ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

سٹبز کی شاندار بلے بازی

تاہم چوتھے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن اسٹبس نے شاندار بلے بازی کی اور سات چوکے لگا کر  47 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹیل بلے باز جیرالڈ کوٹزی کے ساتھ  جنوبی افریقہ کو ایک اوور باقی رہ کر جیت دلائی۔ کوٹزی نے نو گیندوں میں 19 رنز کی شراکت کی جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے۔

ہندوستانی تیز گیند بازوں نے آخری اوورز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس سے جنوبی افریقہ کی جیت کی راہ ہموار ہوئی۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے اکشر پٹیل کو صرف ایک اوور کرایا، جب کہ تجربہ کار گیند بازوں کا بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت تھی۔

جنوبی افریقہ کی اس جیت کے ساتھ ہی چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

SDM Slap Row: کون ہیں نریش مینا، جن کے تھپڑ سے راجستھان میں مچی ہے کھلبلی؟

اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…

42 minutes ago

Women’s Asian Champions Trophy 2024: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی میں دیپیکا نے 5 گول کیے، ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 13-0 سے دی شکست

دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…

53 minutes ago

Accident at Kolkata’s RG Kar Hospital: کولکتہ کے آر جی کر اسپتال میں حادثہ، آپریشن تھیٹر کی چھت گری

اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…

1 hour ago

Flight test of Guided Pinaka Weapon System completed: گائیڈڈ پناکا ویپن سسٹم کی فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل، فوج کی فائر پاور میں ہوگا اضافہ

ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…

1 hour ago

Shah Rukh Khan threat case: شاہ رخ خان دھمکی معاملہ، عدالت نے فیضان خان کو 18 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیجا

ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…

2 hours ago

Delhi Mayor Election: بی جے پی کو جھٹکا، کراس ووٹنگ کے باوجود تین ووٹوں سے جیتے AAP کے مہیش کھینچی

دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…

2 hours ago