اسپورٹس

Siraj’s aggressiveness brings out the best in him: سابق ہندوستانی کپتان انل کمبلے نے سراج کی جم کر کی تعریف، کہا- تیسرے ٹیسٹ میں جارحانہ رویہ ان کی بہترین کارکردگی کا راز

لندن: لارڈز میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستانی فاسٹ بولرز نے زبردست شروعات کی، خاص طور پر محمد سراج نے دو اہم وکٹیں حاصل کیں اور جسپریت بمراہ کے ساتھ مل کر انگلش بلے بازوں کو پریشان کر دیا۔ سابق ہندوستانی کپتان اور اسپنر انل کمبلے نے سراج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سراج نے بمراہ کی شروعاتی اسپیل کو شاندار انداز میں مکمل کیا۔ وہ اپنی جارحانہ سوچ سے بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔

پہلا سیشن: رفتار، باؤنس اور وکٹیں

چوتھے دن کے پہلے سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار گیندبازی کی۔ وکٹ میں غیر متوقع باؤنس اور موومنٹ نے انگلینڈ کے بلے بازوں کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔ محمد سراج نے صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، واشنگٹن سندر نے بھی دو وکٹیں لیں جبکہ نتیش کمار ریڈی اور آکاش دیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بمراہ ہمیشہ کی طرح شاندار دکھائی دیے۔ انل کمبلے کے مطابق یہی اصل ٹیسٹ کرکٹ ہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ شدت کب بڑھانی ہے۔ جب میچ ایک اننگز کے شوٹ آؤٹ میں بدل جائے، تب مضبوط آغاز ضروری ہوتا ہے۔ سراج اور بمراہ نے وہی کیا۔

سراج کا جارحانہ انداز: طاقت یا خطرہ؟

کمبلے نے کہا کہ سراج ہر گیند میں پوری جان جھونک دیتا ہے۔ ایسی وکٹ پر جہاں باؤنس غیر یقینی ہو، صحیح لینتھ اور رفتار ضروری ہے اور سراج نے یہ کام مسلسل کیا۔ پچھلے ٹیسٹ میں بمراہ کے بغیر پانچ وکٹیں لے کر ٹیم کو سنبھالا اور اب بمراہ کے ساتھ تال میل دکھا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سراج ایک ایسا کھلاڑی ہے جو ہمیشہ بلے باز کے چہرے پر ہوتا ہے۔ اس کی یہی کیفیت اس کی اصل طاقت ہے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ جوش حد سے نہ بڑھ جائے کہ کارکردگی متاثر ہو۔ فی الحال تو وہ شاندار فارم میں ہے۔

انگلینڈ کی مشکلات، بھارت کی امیدیں

چوتھے دن کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کے چار اہم بلے باز آؤٹ ہوئے، جن میں زیک کراؤلی اور بین ڈکٹ جیسے کھلاڑی شامل تھے۔ کمبلے نے کہا کہ کراؤلی کا آؤٹ ہونا ایک بونس تھا کیونکہ وہ ایک خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے اپنی چھ وکٹیں گنوا دیں ہیں اور 175 رن بنائے ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ دونوں نے اپنی پہلی پاری میں 387 رن بنائے تھے اس طرح انگلینڈ کو ایک بھی رن کی سبقت حاصل نہیں تھی۔ ہندوستان کے گیندبازوں نے اب تک بہترین مظاہرہ کیا ہے، اور اگر یہی رفتار برقرار رہی، تو بھارت کے جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

33 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago