مسافروں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریلوے نے اپنے تمام بوگیوں اور انجنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ملک بھر میں 74000 بوگیوں اور 15000 لوکوموٹیوز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کے تحت ہر کوچ میں دونوں دروازوں کے پاس 2-2، یعنی کل 4 گنبد نما سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
وہیں ہر لوکوموٹیو میں 6 کیمرے لگائے جائیں گے، جن میں انجن کے سامنے، پیچھے، دائیں، بائیں، اگلے اور پچھلے کیبن میں ایک ایک کیمرہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ دو ڈیسک ماونٹڈ مائیکروفون بھی اس میں لگائے جائیں گے۔ ریلوے کے مرکزی وزیر شری اشونی ویشنو اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب رونِت سنگھ بٹو نے 12 جولائی کو اس پروجیکٹ کا جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں ریلوے بورڈ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر ریلوے نے اس منصوبے کو ملک بھر میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تیز رفتار اور کم روشنی میں بھی ہوگ صاف ریکارڈنگ
ریلوے حکام نے بتایا کہ ان کیمروں کا معیار بہترین ہوگا اور یہ STQC سرٹیفائیڈ ہوں گے۔ وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ تیز رفتار (100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) چلنے والی ٹرینوں میں بھی فوٹیج کا معیار برقرار رکھا جائے اور کم روشنی میں بھی ریکارڈنگ واضح ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی حکام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی سے حاصل کردہ ڈیٹا میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے امکانات تلاش کیے جائیں، تاکہ سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔
مسافروں کی رازداری کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی
ریلوے نے کہا کہ یہ کیمرے کوچ کے اندر ایسی جگہوں پر لگائے جائیں گے، جو مشترکہ حصہ ہوگا، تاکہ مسافروں کی پرائیویسی برقرار رہے، لیکن سماج دشمن عناصر اور گروہوں پر بھی نظر رکھی جاسکے۔ اس قدم سے ٹرینوں میں جرائم کے واقعات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ریلوے کے اس جدید مانیٹرنگ سسٹم سے مسافروں کو نہ صرف محفوظ سفر کی یقین دہانی حاصل ہوگی بلکہ ریلوے کی شناخت ایک جدید، محفوظ اور مسافروں پر مرکوز خدمت کے طور پر بھی مضبوط ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…
شناخت شدہ جینیاتی تبدیلیوں میں تقریباً 95 فیصد کا تعلق چھاتی اور بیضہ دانی کے…
مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…
راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
آئی آئی ٹیین بابا ابھے سنگھ گریوال ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس…