اسپورٹس

Anderson-Tendulkar Trophy 2025: شبھمن گل کا تاریخی کارنامہ! ایک ہی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کے بعد سنچری، ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 608 رنز کا ہدف

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں بھارت اورانگلینڈ کے درمیان جاری پانچ میچوں کی اینڈرسن-تندولکرٹرافی 2025 کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کوجیت کے لیے 608  رنوں کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ 6 وکٹوں پر427 رنوں پرڈکلیئرکردی۔ اس اننگ میں کپتان شبھمن گل نے 161 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگ میں 587 رنوں بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 407 رنوں اسکور کیے تھے۔ اس بنیاد پربھارت کو180 رنوں کی سبقت ملی۔

شبھمن نے پہلی اننگز میں 269، دوسری میں 161 رنز بنائے

بھارتی کپتان شبھمن گل نے اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار269 رنوں کی اننگزکھیل کرنہ صرف ایک یادگارڈبل سنچری بنائی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بھارتی کپتان کا سب سے بڑا انفرادی اسکوربھی اپنے نام کرلیا۔ لیکن گل نے یہیں پربس نہیں کیا بلکہ انہوں نے دوسری اننگ میں بھی اپنی فارم کوجاری رکھتے ہوئے سنچری لگا دی۔

ایک ہی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے دوسرے بھارتی

یہ کارنامہ ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً ڈیڑھ صدی کی تاریخ میں صرف 9  بلے باز انجام دے پائے ہیں۔ شبھمن گل اس فہرست میں شامل ہونے والے دنیا کے 9 ویں اور بھارت کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس سے پہلے یہ کارنامہ 1971  میں لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے انجام دیا تھا، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 124 اور دوسری میں 220 رنز بنائے تھے۔ اس وقت گواسکر ایسا کارنامہ انجام دینے والے صرف دوسرے کھلاڑی تھے۔

کپتانی میں نئی تاریخ رقم، سیریز میں تیسری سنچری

شبھمن گل نے سیریزکے پہلے میچ — لیڈز ٹیسٹ — میں سنچری کے ساتھ اپنے کپتانی کے عہد کی شروعات کی تھی۔ ایجبسٹن میں ان کی دوسری اننگز میں 129 گیندوں پر مکمل ہونے والی یہ سنچری ان کے کیریئر کی آٹھویں، سیریز کی تیسری اور انگلینڈ کے خلاف پانچویں سنچری ہے۔ ان کی بیٹنگ کا تسلسل یہ ظاہر کرتا ہے کہ کپتان بنتے ہی وہ مکمل طور پر ذمہ دار اور فیصلہ کن بلے باز بن کر ابھرے ہیں۔ ہفتہ 5 جولائی کو جب بھارت نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز کو آگے بڑھایا تو جلد ہی دوسرا وکٹ گر گیا۔ تب میدان میں آئے کپتان شبھمن گل اور انہوں نے اپنی بیٹنگ وہیں سے شروع کی جہاں پہلی اننگز میں چھوڑی تھی۔ انگلینڈ کے کسی گیند باز کے پاس ان کے خلاف کوئی جواب نہیں تھا اور دوسرے سیشن میں گل نے 129 گیندوں میں یادگار سنچری مکمل کر لی۔

شبھمن گل بھارت کے نئے کرشماتی کپتان

شبھمن گل نہ صرف کپتانی میں بلے بازی کا نیا معیار قائم کر رہے ہیں، بلکہ بھارتی ٹیم کو ایک نئی سمت دینے والے لیڈر کے طور پر بھی ابھرے ہیں۔ ان کی فارم، قیادت اور مسلسل کارکردگی نے بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کو نئی امیدیں دے دی ہیں۔ ان کا یہ تاریخی کارنامہ طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

32 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

48 minutes ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

51 minutes ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago