قومی

CJI Gavai Graces AAIW Event: اے اے آئی ڈبلیو کے 161 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں سی جے آئی بی آر گوَئی کی شرکت، اعزاز سے نوازے گئے

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوَئی اور ان کی اہلیہ کو چرچ گیٹ، ممبئی میں واقع نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس (NCPA) میں اعزاز سے نوازا گیا۔ آل انڈیا انڈسٹریل ورکرز (AAIW) کے 161 سال مکمل ہونے کی یاد میں آج نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس (NCPA) میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خصوصی موقع پر ملک کے چیف جسٹس بی آر گوَئی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی اس پروگرام کا حصہ تھیں۔ تقریب میں رنگا رنگ میوزیکل پروگرام کے ساتھ ساتھ جسٹس گوَئی اور ان کی اہلیہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ممبئی کے ممتاز وکلاء اور ججوں نے ان کی موجودگی میں شرکت کی۔

ممبئی کے دورے پر ہیں جسٹس بی آر گوَئی

چیف جسٹس بی آر گوَئی ان دنوں ممبئی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انھوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ این سی پی اے میں منعقدہ تقریب میں ان کے استقبال کے لیے وکلا برادری اور ججوں کی موجودگی نے پروگرام کو مزید خاص بنا دیا۔ AAIW کے 161 سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے، تنظیم نے اپنی کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنے تعاون کو اجاگر کیا۔

بمبئی ہائی کورٹ میں نوازے گئے سی جے آئی

اس سے قبل بمبئی ہائی کورٹ میں بھی انھیں اور ان کی اہلیہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ بار ایسوسی ایشن کے ایک پروگرام میں وہ بے حد جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کی کچھ ذاتی باتیں سب کے سامنے رکھیں اور اس دوران اپنے والدین کی طرف سے کی گئی جدوجہد کا بھی ذکر کیا۔

جسٹس بی آر گوَئی نے کہا کہ ’’میں آرکیٹیکٹ بننا چاہتا تھا، لیکن میرے والد کی میرے لیے کچھ اور ہی خواہشات تھیں۔ وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں وکیل بنوں، یہ وہ خواب تھا جو وہ خود پورا نہیں کر سکے۔‘‘ چیف جسٹس نے بتایا کہ اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے انھوں نے آرکیٹیکٹ بننے کا خواب ترک کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

37 minutes ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

1 hour ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

2 hours ago