پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے کہ بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔عالیہ رشید کے مطابق: ’بابر اعظم کو صرف ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنایا گیا ہے، اس میں ٹیسٹ فارمیٹ شامل نہیں ہے۔کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ’قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی۔ میں ہمیشہ ان یادوں اور مواقعے کویاد رکھوں گا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ’ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔ میں ان کی کپتانی میں کھیلا ہوں اور ان کے لیے احترام موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں میدان کے اندر اور باہر ان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ ہم سب ایک ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد کرنا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔شاہین شاہ افریدی جن کی قیادت میں پاکستان نیوزی لینڈ کی سر زمین پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز چار ایک سے ہارا تھا وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے دسویں کپتان تھے لیکن انہیں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کے لیے 10 میچز بھی نہ ملے۔تاہم شاہین شاہ نے قیادت ملنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا قوم سے وعدہ کیا تھا لیکن پی سی بی کے اچانک یو ٹرن سے ان کا یہ خواب چکنا چور ہو گیاہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…