بھارت ایکسپریس۔
Shah Rukh Khan Apologises With Folded Hands: کولکاتا نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی۔ شرے یس ایئرکی کپتانی والی کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو پہلے کوالیفائرمیں ہراکرفائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اورحیدرآباد کے درمیان مقابلہ احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جیت کے بعد ٹیم کے شریک مالک شاہ رخ خان نے ہاتھ جوڑکرمعافی مانگی، جس کا ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ توآئیے جانتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے۔
دراصل، میچ کے بعد شاہ رخ خان، ان کی بیٹی سہانا خان اوربیٹے ابراہم خان نے میدان کا چکرلگا کرفینس کا شکریہ ادا کیا۔ اسی دوران شاہ رخ خان غلطی سے لائیوشوکے درمیان میں آگئے، جسے سابق ہندوستانی کرکٹر آکاش چوپڑا، پارتھیو پٹیل اورسریش رینا کررہے تھے۔ شاہ رخ خان لائیوشوکررہے سابق ہندوستانی کرکٹرکودیکھ نہیں پائے اورغلطی سے بیچ میں آگئے۔
تاہم جیسے ہی کنگ خان کواس بات کا احساس ہوا کہ وہ لائیوشوکے درمیان بیچ میں آگئے، فوراً انہوں نے معافی مانگی۔ شاہ رخ خان شوکررہے تینوں کرکٹروں سے گلے لگے اورجاتے جاتے ایک بارپھرہاتھ جوڑکرسوری بولا۔ اس کے بعد آکاش چوپڑا نے بتایا کہ شاہ رخ خان غلطی سے بیچ میں آگئے تھے اورانہوں نے معافی مانگی، لیکن ہم نے ان سے کہا کہ آپ نے ہمارا دن بنا دیا۔ شاہ رخ خان کا یہ انداز فینس کو خوب پسند آیا۔ آکاش چوپڑا نے اس وائرل ویڈیو کا رپلائی کرتے ہوئے ایکس پرلکھا، “وہ ظاہری طورپر لیجنڈ ہیں۔ بہت سارا پیار اور عزت”
اس طرح میچ جیت گیا کے کے آر
نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کا فیصلہ پوری طرح غلط ثابت ہوا کیونکہ ٹیم 19.3 اوورمیں 159 رنوں کے اسکورپرآل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹیم کے لئے راہل ترپاٹھی نے سب سے بڑی اننگ کھیلتے ہوئے 35 گیندوں میں 7 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن بنائے تھے۔ ٹیم کے کل 4 بلے باز بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹے تھے۔ پھرہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتا نے 13.4 اوور میں جیت درج کرلی تھی۔ ٹیم کے لئے کپتان شرے یس ایئرنے 24 گیندوں میں 5 چوکے اور4 چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 58 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ وینکٹیش ایئرنے 28 گیندوں میں 5 چوکے اور4 چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ 51 رن بنائے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…