رشبھ پنت دسمبر 2022 میں ایک خطرناک کارحادثے کا شکار ہوئے تھے۔ اس حادثے میں وہ بال بال بچے تھے۔ ان کے دوبارہ کھیل پانے کی بھی امید کم ہی تھی۔ حالانکہ انہوں نے ہارنہیں مانی اور ریکوری کے بعد ایک بارپھر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں جلوہ بکھیر رہے ہیں۔ رشبھ پنت کے حادثے کے قریب دو سال بعد اب ایک اورہندوستانی کرکٹرمشیرخان کارحادثے کی چپیٹ میں آگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، مشیرخان ایرانی کپ مقابلے کے لئے اپنے والد نوشاد خان کے ساتھ اعظم گڑھ سے لکھنؤ جا رہے تھے۔ تبھی ان کی کارکا حادثہ ہوگیا۔ اس دوران ان کی کار تقریباً 4 سے 5 بارپلٹی، جس کے سبب ان کے گردن میں چوٹ آئی ہے۔ اس وجہ سے وہ ڈیڑھ ماہ سے تین ماہ تک میدان سے باہر رہ سکتے ہیں۔
کون ہیں مشیرخان؟
19 سال کے مشیرخان کی پیدائش یوپی کے اعظم گڑھ ضلع میں ہوئی تھی۔ حالانکہ انہوں نے اپنا بچپن ممبی میں گزارا ہے۔ مشیرخان گھریلو کرکٹ میں ممبئی کے لئے کھیلتے ہیں، جبکہ ان کے بھائی سرفراز خان ٹیم انڈیا کے لئے کھیلتے ہیں۔ محض 17 سال کی عمر میں انہوں نے 2022 میں ممبئی کے لئے گھریلو کرکٹ میں ڈیبیوکرلیا تھا۔ گھریلوکرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ان کا سلیکشن انڈر-19 ورلڈ کپ کے لئے ہوا تھا، جہاں انہوں نے 7 مقابلوں میں 60 کی اوسط سے 360 رن بنائے تھے۔ اس میں 2 سنچری اورایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔
توڑچکے ہیں سچن تندولکر کے دو ریکارڈ
مشیرخان کم عمرمیں ہی سچن تندولکرکاریکارڈ توڑکراپنی الگ پہچان بناچکے ہیں۔ 2024 سے رنجی ٹرافی فائنل میں انہوں نے سنچری لگا کرممبئی کوٹرافی جیتنے میں مدد کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی سچن تندولکر کے ریکارڈ توڑتے ہوئے وہ رنجی ٹرافی فائنل میں سنچری لگانے والے سب سے نوجوان بلے بازبھی بن گئے تھے۔ وہیں دلیپ ٹرافی کے ڈیبیو میچ ہی مشیر خان 181 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس اننگ سے انہوں نے سچن تندولکرکا ایک اور ریکارڈ ت وڑ دیا تھا۔ سچن تندولکر نے دلیپ ٹرافی کے ڈیبیو میچ میں 159 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔
یوراج کو کیا آؤٹ، پھرپلیٹ فارم پرگزاری رات
مشیرخان بچپن سے ہی اپنی صلاحیت کو دکھاتے رہے ہیں۔ اس میں ان کے والد صاحب کا بڑا تعاون رہا ہے۔ مشیرخان جب محض 8 سال کے تھے، تب انہوں نے یوراج سنگھ کو آؤٹ کردیا تھا۔ دراصل، سال 2013 میں کانگا کرکٹ لیگ سے پہلے مشیرخان ایک پریکٹس میچ کھیلنے گئے تھے۔ اس میں ہندوستان کے بہترین آل راؤنڈر یوراج سنگھ بھی آئے ہوئے تھے۔ اس پریکٹس میچ میں یوراج کے سامنے مشیرخان کو گیند بازی کرنے کا موقع ملا۔ تب انہوں نے یوراج سنگھ کو آؤٹ کردیا تھا۔ اس کے بعد مشیر خان راتوں رات مشہورہوگئے تھے۔ اس میچ کے بعد ان کے والد اور مشیر خان کو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہی سونا پڑا تھا۔ کیونکہ مشیرخان کو اسی رات واپس اپنے گھرلوٹنا تھا، لیکن ان کی ٹرین چھوٹ گئی۔ ان کے والد کے پاس ہوٹل میں رکنا کا پیسہ نہیں تھا۔ اس لئے دونوں کو پلیٹ فارم پر ہی سونا پڑا تھا۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…