اسپورٹس

Sanju Viswanath Samson is an Indian cricketer: سنجو سیمسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار،ٹیم انڈیا کو ورلڈ چمپئن شپ میں رہنمائی کرنے کے لیے دیا انعام

نئی دہلی :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو مارچ کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سیمسن نے لگاتار تین یادگار اننگز کھیل کر مارچ میں ختم ہونے والے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم انڈیا کو عالمی چیمپئن بننے میں اہم کردار ادا کیا۔ سنجو سیمسن کی اس غیر معمولی کارکردگی نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ انہیں عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام دلایا۔ایوارڈ ملنے کے بعد سنجو سیمسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ جیتنا ان کے لیے بے حد خاص لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز انہیں اپنے کریئر کے سب سے یادگار دور میں ملا ہے، جس کی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ سنجو سیمسن کے مطابق مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح میں حصہ لینا ان کے لیے خواب کے سچ ہونے جیسا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی کی اہمیت کو مکمل طور پر سمجھنے میں انہیں کچھ وقت لگا، کیونکہ یہ لمحہ ان کے لیے ناقابلِ یقین تھا۔

سنجو سیمسن نے بھارتی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ اس وقت ایک سنہری دور سے گزر رہی ہے، جہاں بے شمار باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں ملنے والے مواقع، ساتھیوں کے اعتماد اور کوچنگ اسٹاف کے تعاون نے انہیں بہترین کارکردگی دکھانے میں مدد دی۔

مارچ کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے سنجو سیمسن کے ساتھ بھارتی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقہ کے بلے باز کونر ایسٹرہائزن کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سنجو سیمسن نے دونوں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ خاص طور پر جسپریت بمراہ نے ورلڈ کپ فائنل میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس کی وجہ سے مقابلہ مزید سخت تصور کیا جا رہا تھا۔سنجو سیمسن نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں مسلسل تین میچ جتوانے والی اننگز کھیلیں۔ کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے 97 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔ اس کے بعد سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سنجو سیمسن نے 89 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا، جس کے نتیجے میں بھارت عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب رہا۔ ان مسلسل تین شاندار اننگز کی بدولت سنجو سیمسن کو پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔سنجو سیمسن کی اس تاریخی کارکردگی نے انہیں نہ صرف عالمی سطح پر پہچان دلائی بلکہ بھارتی کرکٹ میں ان کے مقام کو بھی مزید مضبوط کر دیا ہے۔ شائقین کرکٹ کا ماننا ہے کہ اگر وہ اسی فارم کو برقرار رکھتے ہیں تو آنے والے وقت میں وہ بھارتی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

32 minutes ago

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

2 hours ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

2 hours ago