ہندوستان کی سابق معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ میں حج پر جارہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں۔ سوشل میڈیا پر لکھے گئے پیغام میں ثانیہ مرزا نے تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی طلب کی ہے۔
ثانیہ مرزا نے کہا مجھے امید ہے کہ میں مضبوط ایمان اور عاجز دل کے ساتھ ایک بہتر انسان بن کر واپس آؤں گی۔ ثانیہ کی والدہ نسیم مرزا نے لکھا ‘اللہ آپ کا حج قبول کرے اور آپ لوگوں کو اپنے ایمان پر قائم رکھے’، اداکارہ گوہر خان نے بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ اس حج کو آپ کے لیے مزید خاص بنائے۔
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ امید کرتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ میری دعائیں قبول کریں گے اور مجھے اچھے اور سیدھے راستے پر چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت اور بے حد مشکور ہوں، براہِ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ انکی بہن انعم مرزا اور بھائی محمد اسد الدین بھی اس سال حج ادا کرنے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ابھی چند ماہ قبل ہی ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لیا تھا ،اس کے بعد سے انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ وہ ٹینس سے بھی ریٹائر ہوچکی ہیں ۔اس لئے اب انہوں نے حج کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ وہ راہ راست پر چلنے کیلئے ایمان کی تقویت حاصل کرسکیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…