قومی

Narendra Modi Swearing-In Ceremony: راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ساگاریکا گھوش نے پی ایم مودی کی حلف برداری میں شرکت سے کردیا انکار، بتائی یہ وجہ

نئی دہلی: سینئر صحافی اور ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ساگاریکا گھوش نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے دی۔

نریندر مودی اتوار کے روز تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ وہ اتوار کی شام 7.15 بجے راشٹرپتی بھون میں اپنی کابینہ کے ساتھ حلف لیں گے۔ انہیں صدر دروپدی مرمو حلف دلائیں گے۔ تقریب حلف برداری میں کئی ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس دوران ساگاریکا گھوش نے X پر لکھا، “محترم راشٹرپتی بھون۔ آپ کی محبت سے بھرپور دعوت کا شکریہ۔ مجھے افسوس ہے کہ چونکہ ہم اپوزیشن میں نریندر مودی کی حلف برداری کی اخلاقی جواز کو قبول نہیں کرتے، جس نے عوام کا مینڈیٹ کھو دیا ہے، میں نے اس میں شرکت نہ کرنے کا ذاتی فیصلہ کیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے ہفتے کے روز نومنتخب اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس اتوار کے روز وزیر اعظم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی۔ اسی دوران کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے راشٹرپتی بھون میں پی ایم مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

2024 میں این ڈی اے اتحاد نے 292 سیٹیں ملیں

لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے اتحاد نے 292 سیٹیں جیتی ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں حاصل کیں۔ دیگر کو 17 نشستیں ملیں۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ بی جے پی نے 240 سیٹیں جیتی ہیں۔ حالانکہ، بی جے پی کے پاس 2019 کے مقابلے میں 63 سیٹیں کم ہیں۔

  مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے

وہیں، تیسری مدت کار کے لیے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے کر جواہر لعل نہرو کے ریکارڈ کی برابری کر لیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts