عالمی شہرت یافتہ سٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ لیکن وہ اب بھی متحرک ہیں۔ حال ہی میں ثانیہ کو دبئی میں ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کے ساتھ سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کو بھی یہ اعزاز ملا ہے۔دراصل ثانیہ مرزا کو دبئی کی اسپورٹس ایمبیسیڈر بنا دیا گیا ہے۔ وہ کھیل کو آگے بڑھانے کے لیے یہاں کام کرے گی۔ ان کے ساتھ ہربھجن سنگھ کو بھی یہ عہدہ ملا ہے۔ثانیہ اور بھجی کے لیے دبئی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیاتھا۔ دبئی کے کئی عہدیدار بھی یہاں موجود تھے۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر دبئی جاتی رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو انہوں نے دبئی میں جائیداد بھی لے رکھی ہے۔ اب وہ یہاں کھیلوں کے لیے بھی کام کریں گی۔ثانیہ مرزا نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کردہ تقریب کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔ثانیہ مرزا کا انسٹا گرام پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔
اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ثانیہ مرزا نے آخری بار آسٹریلین اوپن 2023 کھیلنے کے بعد گزشتہ سال ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری کی اوائل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کے اہل خانہ نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بہار کے جموئی میں بھگوان برسا منڈا کے…
آیانا ریڈی کو منی رتنا نائیڈو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ایس آئی ٹی نے…
اس تقریر سے پہلے 12 دنوں میں مودی نے قبائلی چیلنجوں پر 50 سے زیادہ…
موبیئس نےبتایا کہ ہندوستان توقع سے جلد ای وی کا ایک بڑا پروڈیوسر بننے والا…
چوبے نے بتایا کہ جبکہ کرکٹ سب سے آگے ہے، اعداد و شمار سے پتہ…
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی اے پی اے سی آئی ٹی…