اسپورٹس

WFI Row: ساکشی ملک کی ریٹائرمنٹ، برج بھوشن کے بیٹے کی پوسٹ اور ڈبلیو ایف آئی پر ایکشن، سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان کیوں چھڑئی جنگ

WFI Row: سنجے سنگھ اور ڈبلیو ایف آئی کی پوری نو منتخب تنظیم کے خلاف وزارت کھیل کی کارروائی کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جب سنجے سنگھ WFI کے صدر منتخب ہوئے تھے اس کے بعد سے ہی پہلوانوں نے ان کے خلاف احتجاج شروع کر دیا تھا۔ ساکشی ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے جوتے اتار کر میز پر رکھے تھے۔ اگلے دن پہلوان بجرنگ پونیا نے وزیر اعظم کے دفتر کو پدم شری ایوارڈ واپس کر دیا۔ درحقیقت اس کے فوراً بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کے بیٹے پرتیک بھوشن نے ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ شروع ہو گیا۔

پرتیک نے ایک تصویر کی تھی پوسٹ

دراصل، پرتیک بھوشن سنگھ نے سوشل میڈیا ایکس پر ہاتھ میں بینر پکڑے ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ جس پر لکھا تھا ’’دبدبہ تو ہے، دبدبہ رہے گا‘‘۔ اس کے بعد یہ پوسٹ تیزی سے شیئر ہونے لگی۔

سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے یہ سارا معاملہ؟

برج بھوشن کے بیٹے پرتیک بھوشن کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا ہینڈل X پر ایک نئی ٹیگ لائن ٹرینڈ ہونے لگی۔ جس میں پرتیک بھوشن کے بینر پر لگی لائن کے جواب میں لکھا گیا تھا کہ ’’جوتے کی نوک پر دبدبہ‘‘۔ دراصل، یہ لائن سوشل میڈیا پر صارفین کے ذریعہ استعمال ہونے لگی تھی کیونکہ وزارت کھیل نے آج اس ڈبلیو ایف آئی پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنجے سنگھ اور پوری نو منتخب تنظیم کو معطل کر دیا ہے۔

 

ٹیگ لائن ” دبدبہ جوتے کی نوک پر “

ٹیگ لائن ” دبدبہ جوتے کی نوک پر ” کے ساتھ، سبھاش نامی صارف نے لکھا – ڈبلیو ایف آئی کو تحلیل کر کے، حکومت نے براہ راست قبول کر لیا ہے کہ کھلاڑیوں کے الزامات بالکل درست تھے! اوم پرکاش نامی صارف نے لکھا کہ – مستقبل میں مقابلہ جاتی امتحانات میں آنے والے سوال..! Q: ڈھائی دن کا دبدبہ کس کا تھا اور کب رہا تھا؟

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago