ٹیم انڈیا کے بلے باز سائی سدرشن نے اپنے نام شرمناک ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ (تصویر: Danny Lawson/PA Images via Getty Images)
ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، لیکن یہ اسٹیج کئی بار مشکل چیلنجز بھی لے کرآتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ہندوستان کے نوجوان بلے باز سائی سدرشن نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی، لیکن یہ شروعات ان کے لئے مایوس کن رہی۔ ہیڈنگلے، لیڈس میں کھیلے گئے اس ٹسٹ میچ میں سدرشن نمبر-3 پر بلے بازی کرنے اترے اور بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔ سائی سدرشن اپنی پہلی ٹسٹ اننگ میں 4 گیند بازوں کا کہنا سامنا کرسکے اور بین اسٹوکس کا شکار بن گئے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
سائی سدرشن کا شرمناک ریکارڈ
سائی سدرشن کے لئے ٹسٹ کی ڈیبیو اننگ کسی برے خواب سے کم نہیں رہی۔ وہ ہندوستانی ٹسٹ تاریخ میں پہلے ایسے بلے باز بن گئے، جو تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے ٹسٹ میں اپنی ڈیبیو اننگ میں 0 رنوں پر آؤٹ ہوگئے۔ سائی سدرشن نے گھریلو کرکٹ اور آئی پی ایل میں اپنی شاندار بلے بازی سے سلیکٹروں کی توجہ مبذول کرائی تھی، لیکن وہ اس بڑے موقع پر ناکام ہوگئے۔ میچ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے ہڈل میں چتیشور پجارا نے سدرشن کو ٹسٹ کیپ سونپ کر اس لمحے کو خاص بنایا تھا۔ حالانکہ میدان پر یہ نوجوان بلے باز اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہا۔
ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستان کی بلے بازی کی شروعات یشسوی جیسوال اورکے ایل راہل نے کی، جنہوں نے 91 رنوں کی شراکت کی۔ کے ایل راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد سدرشن کریزپرآئے، لیکن ان کی اننگ محض چارگیندوں تک محدود رہی۔ بین اسٹوکس کی ایک گیند ان کے بلے کا کنارہ لیتے ہوئے وکٹ کیپرجیمی اسمتھ کے دستانوں میں چلی گئی اورسدرشن بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
اس فہرست میں شامل ہوئے سدرشن
واضح رہے کہ سائی سدرشن ڈیبیوٹسٹ کی پہلی اننگ میں بغیرکھاتہ کھولے آؤٹ ہونے والے ہندوستان کے پانچویں کھلاڑی بنے ہیں۔ ان سے پہلے گنڈپؔا وشوناتھ، کرشنماچاری شری کانت، دیوانگ گاندھی اوروجے بھاردواج جیسے کھلاڑی بھی اس خراب ریکارڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…