اسپورٹس

Rohit Sharma Reaction: روہت شرما کا دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد سامنے آیا یہ ریکشن

بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار 05 اگست کو کھیلا گیا تھا۔ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا کو 32 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کافی مایوس نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو مسلسل کرکٹ کھیلنی ہے اور آج ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ کچھ مایوسی ضرور ہوتی ہے لیکن ایسی چیزیں ہوتی ہیں۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ جب آپ میچ ہارتے ہیں تو ہر چیز تکلیف  دیتی ہے، یہ ان 10 اوورز کے بارے میں نہیں ہے، آپ کو مسلسل کرکٹ کھیلنی ہوگی اور آج ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔تھوڑی سی تکلیف لیکن ایسی چیزیں ہوتی ہیں، آپ کو اس میں ڈھلنا ہوتا ہے جو آپ کے سامنےہے،

لیفٹ رائٹ کے ساتھ ہم نے سوچا کہ اسٹرائیک روٹیٹ کرنا آسان ہوگا، جیفری کو کریڈیٹ جاتا ہے انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی اننگز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ میرے 65 رنز بنانے کی وجہ میری بیٹنگ کا انداز ہے، جب میں اس طرح کی بیٹنگ کرتا ہوں تو مجھے بہت زیادہ خطرہ مول لینا پڑتا ہے، اگر آپ اپنی لائن کراس نہیں کرتے تو آپ کو ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے ہم اس پچ کی نوعیت کو سمجھتے ہیں اور ہمیں پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی کہ ہم کس طرح کھیلے،

ہمیں یہ زیادہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ ہم نے کیسا کھیلا، لیکن بیچ کے اوور میں ہماری بیٹنگ کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

اس طرح ٹیم انڈیا ہار گئی

میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 240/9 رنز بنائے۔ پہلی اننگز کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا آسانی سے اس ہدف کا پیچھا کر کے میچ جیت لے گی، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم انڈیا نے 13.3 اوور میں 97 رن کے اسکور پر پہلا وکٹ گنوا دیا۔ اس اسکور کے بعد ہندوستانی ٹیم کی جیت تقریباً یقینی تھی ،لیکن پھر اچانک ٹیم انڈیا کی وکٹیں گر گئیں اور ٹیم 42.2 اوور میں 208 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

29 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

29 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago