حاجی پور: بہار کے ویشالی میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ضلع کے اودیوگک نگر تھانہ علاقے میں ہائی وولٹیج بجلی کے تار کی زد میں آنے سے آٹھ کنواڑیوں کی موت ہو گئی۔ یہ سبھی ایک گاڑی میں جلبھیشیک کرنے ہری ہرناتھ مندر جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سلطان پور گاؤں میں پیش آیا۔ وجہ کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ حالانکہ، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈی جے ٹرالی میں لے جاتے وقت 11 ہزار وولٹ کی تار مائیک سے ٹکرائی جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (صدر) اوم پرکاش نے بتایا کہ تمام مرنے والے سلطان پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ یہ ساون کے مہینے میں ہر اتوار کے روز نکلتے تھے۔ 4 اگست کو بھی ایسا ہی کیا گیا اور رات کے 12 بجے کے قریب، سب لوگ گنگا کا پانی بھرنے اور ہری ہرناتھ مندر میں جلبھیشیک کرنے کے لیے پہلجا گھاٹ سے نکلے تھے کہ تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ واقعے کے بعد فوری طور پر بجلی کے دفتر کو فون کیا گیا لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…