اسپورٹس

IND vs NZ: کوہلی ہوئے آؤٹ تو مایوس ہوگئے روہت شرما، وائرل ہورہی ہے تصویر

وراٹ کوہلی بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے دن کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے آؤٹ ہونے سے قبل 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔  سرفراز خان کے ساتھ 136 رنز کی شراکت داری کی تاہم تیسرے دن کی آخری گیند پر وراٹ کوہلی پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد  کپتان روہت شرما اور شائقین کے دل ٹوٹ گئے تاہم وراٹ کوہلی کو آؤٹ کرنے والے بولر گلین فلپس اور کیوی کھلاڑی خوشی سے نہال ہو گئے۔ گلین فلپس کی گیند پر وکٹ کیپر نے وراٹ کوہلی کا کیچ لیا۔

امپائر نے وراٹ کوہلی کو کیچ آؤٹ قرار دیا۔ اس کے بعد سابق سابق ہندوستانی کپتان نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا لیکن ریویو میں واضح ہوا کہ گلین فلپس کی گیند وراٹ کوہلی کے بلے کو چھو کر وکٹ کیپر کے گلوز میں جا لگی۔ اس کے بعد پورے اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی۔ اس دوران ہندوستانی ڈریسنگ روم میں کپتان روہت شرما کا دل ٹوٹ گیا۔ روہت شرما کا چہرہ اور ردعمل دیکھنے کے لائق تھا۔ وہ بہت مایوس دکھائی دے رہے تھے۔ اب روہت شرما کا ردعمل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین مسلسل تبصروں کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان کا اسکور 3 وکٹوں پر 231 رنز ہے۔ اس وقت ہندوستان پہلی اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سے 125 رنز پیچھے ہے۔ اس سے پہلے تیسرے دن راچن رویندرا نے سنچری بنائی۔ اس کے بعد ہندوستانی بلے بازوں نے زبردست واپسی کی۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی اور سرفراز خان نے پچاس رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ دن کی آخری گیند پر وراٹ کوہلی پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کے لیے اب تک اعجاز پٹیل سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔ اعجاز پٹیل کو 2 کامیابیاں ملی ہیں۔ جبکہ گلین فلپس نے 1 وکٹ اپنے نام کر لی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

12 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

14 hours ago