بین الاقوامی

NCPUL Showcases Urdu Literature At Frankfurt Book Fair: جرمنی کتاب میلے میں قومی اردوکونسل کی شرکت، ڈاکٹرشمس اقبال نے محبانِ اردو کے لئے باعث صد افتخارقراردیا

نئی دہلی : جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں منعقدہ پچہترویں کتاب میلے میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی نے بھی حصہ لیا ہے۔ یہ کتاب میلہ دنیا کے بڑے کتاب میلوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب میلے کی شناخت کتابوں کے کاپی رائٹ، تراجم اورپروڈکشن کے حوالے  سے ہے۔  یہ کتاب میلہ 16 اکتوبر2024 کو شروع ہوا تھا اور20 اکتوبر2024 کواختتام پذیرہوگا۔ اس کتاب میلے میں دنیا کے 130 ممالک کے 17000 سے زائد ناشرین، مصنّفین اوربک ایجنٹس شرکت کررہے ہیں۔

محبان اردوقومی اردو کونسل کی کتابوں کی کررہے ہیں ستائش

ہندوستان کے 30 سے زائد سرکاری اورغیرسرکاری پبلشرزکے اسٹال یہاں موجود ہیں۔ قومی اردوکونسل کا اسٹال بھارت پویلین میں ہے۔  بھارت پویلین کا اہتام نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا نے کیا ہے۔ قومی اردوکونسل کے اسٹال پرتقریباً 150 کے قریب ٹائٹلس نمائش کے لئے موجود ہیں۔ قومی اردوکونسل کے اسٹال پراردواوردیگر زبانوں کے مصنّفین اورناشرین بڑی تعداد میں آرہے ہیں اورقومی اردوکونسل کی کتابوں کی ستائش کررہے ہیں۔ 17 اکتوبر2024 کوبھارت پویلین میں رام بہادر رائے جی کی کتاب آئین ہند: ’اَن کہی کہانی‘ کا اجرا بھی مشہورادیب عارف نقوی اورنیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کے چیئرمین پروفیسرملند سُدھاکرمراٹھے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ فرینکفرٹ کتاب میلے میں قومی اردوکونسل کی نمائندگی کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن) محمد احمداورہیڈ بک پروموشن ابروڈ اجمل سعید موجود ہیں۔

ڈاکٹرشمس اقبال نے قومی کونسل کے اسٹاف کی کوشش کو سراہا

اس موقع پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ قومی اردو کونسل کی فرینکفرٹ عالمی کتاب میلے میں شرکت محبانِ اردو کے لیے باعث صد افتخارہے۔ مجھے نہیں معلوم اس سے قبل کبھی کسی اردوادارے نے فرینکفرٹ کتاب میلے میں شرکت کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ  کونسل کی شرکت اردوکے لیے نیک فال ثابت ہوگی۔ قومی اردوکونسل یہاں کے عملہ اورذمے داران  کی انتھک کوششوں اورلگن کی وجہ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Main accused of attacking Saif Ali Khan arrested: سیف علی خان پر حملے کا کلیدی ملزم گرفتار، آج عدالت میں ہوگی پیشی

جمعرات کی صبح سیف پر ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چاقو سے کئی بار حملہ…

2 hours ago

Firing in Iran’s Supreme Court: ایران کی سپریم کورٹ میں فائرنگ، دو جج ہوئے ہلاک، ایک محافظ زخمی

عدلیہ کے میڈیا سنٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ…

2 hours ago

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

12 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

12 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

12 hours ago