اسپورٹس

IND vs CAN T20 World Cup 2024: کینیڈا کے خلاف ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون ، یشسوی جیسوال کو مل سکتا ہے موقع، وراٹ کوہلی تیسرے نمبر کرسکتے ہیں بیٹنگ

T20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم گروپ مرحلے کا چوتھا اورآخری میچ آج کینیڈا کے خلاف یعنی ہفتہ 15 جون کو کھیلے گی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے تینوں میچ جیت کر ٹیم انڈیا نے سپر-8 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایسے میں کینیڈا کے خلاف آج کے میچ میں ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون اورآرڈرمیں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ آج یشسوی جیسوال کو موقع مل سکتا ہے اور وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر آ سکتے ہیں۔

روہت-جیسوال کھلیں گے، تیسرے نمبر پر آئیں گے  وراٹ کوہلی؟

اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں وراٹ کوہلی کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ میں نظر آئے ہیں۔ لیکن کنگ کوہلی کا بلے اوپننگ میں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اوپننگ کرنے آئے وراٹ کوہلی تینوں میچوں میں فلاپ رہے۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں وراٹ کوہلی 01 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں وہ صرف 04 رنز بنا سکے اور پھر امریکہ کے خلاف تیسرے میچ میں وہ گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے۔

ایسے میں وراٹ کوہلی کو کینیڈا کے خلاف میچ میں اپنے پرانے نمبر تین پر کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیم کے اسٹار اوپنر یشسوی جیسوال کو موقع مل سکتا ہے۔ یشسوی جیسوال کو اوپننگ میچ پر ہندوستانی کپتان روہت شرما کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسوال کو کس کی جگہ پر موقع مل سکتا ہے؟

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی جگہ یشسوی جیسوال کو موقع مل سکتا ہے۔ جڈیجہ بھی اب تک فلاپ نظر آئے ہیں۔ کپتان روہت شرما نے بھی بولنگ میں  رویندر جڈیجہ کا زیادہ استعمال نہیں کیا۔ ایسے میں  رویندر جڈیجہ کو کینیڈا کے خلاف میچ سے باہر کیا جا سکتا ہے۔  رویندر جڈیجہ کی جگہ یشسوی جیسوال کو ٹیم میں انٹری مل سکتی ہے۔

کینیڈا کے خلاف ٹیم انڈیا کی ممکنہ پلیئنگ الیون

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hina Khan Breast Cancer: حنا خان کو ہوا بریسٹ کینسر، کہا- تیسری اسٹیج پر ہوں، میں سب کچھ کرنے کو تیار ہوں

اداکارہ حنا خان کوبریسٹ کینسرہوا ہے۔ ان کا کینسراسٹیج تھری پرہے۔ وہ اس کا علاج…

8 mins ago

DATING APP SCAM Delhi: دہلی میں ڈیٹنگ ایپ گھوٹالے کا پردہ فاش، شکرپور تھانہ علاقے سے پکڑے گئے یہ مجرم

ایک شخص کو جیون ساتھی کی ضرورت تھی تو ایک لڑکی نے ڈیٹنگ ایپ پر…

10 mins ago

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین پانچ ماہ بعدرانچی جیل سے ہوئے رہا ، زمین گھوٹالے میں ہائی کورٹ سے ملی تھی ضمانت

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پانچ ماہ بعد جیل سے رہا کر…

12 mins ago

Mamata Banerjee on Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کو ضمانت ملنے پر ممتا بنرجی نے کیا مسرت کا اظہار، کہا- ویلکم بیک

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں…

29 mins ago

Bigg Boss Contestants Fake Marriage: بگ باس کے ان کنٹسٹنٹ نے ٹی آر پی کے لئے  رچائی  فرضی شادی کا ڈرامہ

اس فہرست میں پہلا نام راکھی ساونت کا ہے۔ راکھی ساونت لوگوں کو بیوقوف بنانے…

47 mins ago