قومی

Naxal Encounter: ابوجھماڈ میں نکسلیوں اور فوجیوں کے درمیان تصادم، 8 نکسل مارے گئے، ایک فوجی زخمی

Naxal Encounter: چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں نکسلیوں کے ساتھ فوجیوں کا انکاؤنٹر جاری ہے، جس میں فوجیوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابوجھماڈ میں تصادم میں 8 نکسلائیٹس مارے گئے۔ اسی دوران ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔ آپ کو بتا دیں، یہ انکاؤنٹر پولیس اور نکسلیوں کے درمیان کتول، فرسبیڈا، کوڈتامیٹا علاقے میں جاری ہے۔ اس کی تصدیق نارائن پور کے ایس پی پربھات کمار نے کی ہے۔

سرکاری اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ابوجھماڈ میں جاری انکاؤنٹر میں چار اضلاع کی پولیس شامل ہے، جو نکسل ازم کو ختم کرنے کی کوشش میں مشترکہ آپریشن چلا رہی ہے۔ اس انکاؤنٹر میں DRG، STF اور ITBP کے 53ویں کور کے دستے نارائن پور-کونڈاگاؤں-کانکیر-دنتے واڑہ شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے مارے گئے تھے سات نکسلائیٹس

آپ کو بتا دیں کہ 7 جون کو دنتے واڑہ اور نارائن پور سرحد پر تلاشی کے دوران فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس جوابی حملے میں 7 کٹر نکسلائیٹ مارے گئے۔ تلاشی کے دوران فوجیوں کو مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار بھی ملے۔ یہ نکسل مخالف آپریشن سیکورٹی فورسز نے اس وقت شروع کیا جب نارائن پور، دنتے واڑہ اور کونڈاگاؤں اضلاع کی سرحد پر واقع منگیڈی اور گوبیل علاقے کے ایک گاؤں میں کئی نکسلائیٹس کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- Uttarakhand Badrinath Highway Accident: اتراکھنڈ کے بدری ناتھ ہائی وے پر بڑا حادثہ،ٹریولر الکنندہ ندی میں گری ، 10 کی موت

آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے کچھ عرصے سے چھتیس گڑھ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم مسلسل نکسل مخالف آپریشن چلا رہی ہے، جس میں اس سال اب تک 120 سے زیادہ نکسلائیٹس مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ مئی میں بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں نکسلائیٹس مارے گئے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

59 mins ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

1 hour ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

2 hours ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

2 hours ago