اسپورٹس

T20 World Cup: بارش کی وجہ سے سپر 8 میں پہنچا امریکہ، پاکستان کو بڑا دھچکا؛ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے بعد پاکستان بھی باہر

T20 World Cup: امریکہ (یو ایس اے) اور آئرلینڈ کے درمیان فلوریڈا میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ میچ شروع ہونے کے لیے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے انتظار کیا گیا لیکن خراب آؤٹ فیلڈ اور بارش کے باعث میچ بغیر ٹاس کے منسوخ کر دیا گیا۔ ایسی صورتحال میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا اور امریکہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں داخل ہو گیا۔ جبکہ پاکستانی ٹیم سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ ساتواں موقع ہے جب کوئی ایسوسی ایٹ ملک سپر 8 میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل 2009 میں آئرلینڈ، 2014 میں ہالینڈ، 2016 میں افغانستان، 2021 میں نمیبیا، 2021 میں اسکاٹ لینڈ اور 2022 میں ہالینڈ سپر 8 میں پہنچ چکے ہیں۔

گروپ اے سے کوالیفائی کر چکی ہیں یہ دونوں ٹیمیں

امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کی منسوخی کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں بھی سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ ہندوستان اور امریکہ اگلے راؤنڈ یعنی سپر 8 میں داخل ہو گئے ہیں۔ اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 میں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اس میں بھارت، امریکہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اب بنگلہ دیش اور انگلینڈ باقی دو ٹیمیں ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs CAN T20 World Cup 2024: کینیڈا کے خلاف ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون ، یشسوی جیسوال کو مل سکتا ہے موقع، وراٹ کوہلی تیسرے نمبر کرسکتے ہیں بیٹنگ

فلوریڈا میں مسلسل ہو رہی ہے بارش

امریکی ریاست فلوریڈا کے کئی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ان میں سے ایک لاڈر ہل کا علاقہ ہے، جہاں سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔ بھارت بمقابلہ کینیڈا اور پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ کے میچ بھی اسی گراؤنڈ پر کھیلے جانے ہیں۔ خراب موسم اور مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔ ایسے میں گروپ اے کے باقی تین میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو سکتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم پر پابندی لگانے کا مطالبہ

پاکستان میں گجرانوالا شہر کے ایک وکیل بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں کے خلاف ملک سے غداری کی عرضی داخل کی ہے۔ اس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اورکوچ سمیت دیگراسٹاف کا بھی نام شامل ہے۔ وکیل نے پوری ٹیم پر کئی سنگین الزام لگائے ہیں۔ پاکستانی نیوز چینل کے مطابق، وکیل نے عرضی میں کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کے خلاف ملے ہارسے بہت مایوس ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago