قومی

Uttarakhand Badrinath Highway Accident: اتراکھنڈ کے بدری ناتھ ہائی وے پر بڑا حادثہ،ٹریولر الکنندہ ندی میں گری ، 10 کی موت

اتراکھنڈ میں بدری ناتھ ہائی وے پر ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں مسافروں سے بھری ایک ٹریولر بے قابو ہو کر الکنندہ ندی میں جا گری۔ اس حادثے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جب کہ سات افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ حادثہ بدری ناتھ ہائی وے پر رینتولی کے قریب پیش آیا، جہاں یاتریوں  سے بھرے ٹریولر نے اچانک کنٹرول کھو دیا اور الکنندا ندی میں جا گرا۔ واقعہ کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔ لوگ مدد کے لیے چیخنے لگے۔ جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹریولر میں تقریباً 17مسافر سوار تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ندی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو آپریشن میں پریشانی ہورہی ہے ۔

ایس پی ڈاکٹر وشاکھا اشوک بھداڑوں نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر روانہ کی گئی۔ ایم آر ایف اور این ڈی آر پی کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے انسٹاگرام پر لکھا – ‘رودرپریاگ ضلع میں ٹیمپو ٹریولر کے حادثے کی انتہائی دردناک خبر موصول ہوئی۔ مقامی انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز بھیجا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ بھگوان سے پراتھنا ہے کہ وہ مرنے والوں کی آتمہ کو سکون دےاورمرنے والوں  لوگوں کے رشتہ داروں  کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ میں بابا کیدار سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کرتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

42 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

2 hours ago