بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو ئے تھے جو اب لاہور پہنچ چکے ہیں۔جہاں پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ان دونوں کا استقبال کیا۔ یہ دونوں امرتسر پہنچنے کے بعد اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان گئے ہیں۔ ایشیا کپ 2023 کا چھٹا میچ 5 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے دوران بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر دونوں ہی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ سال 2008 کے بعد ایسا پہلی بار ہو رہا ہے جب بی سی سی آئی کا کوئی عہدیدار پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ ایشیا کپ کا دعوت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بی سی سی آئی حکام کو بھجوا دیا گیاتھا۔ پی سی بی نے لاہور میں ایک آفیشل ڈنر کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر دونوں شریک ہوں گے۔
پاکستان روانگی سے قبل راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ مکمل طور پر کرکٹ سے متعلق ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی بی سی سی آئی کے نائب صدر راجر بنی نے کہا کہ میں اپنے سفر کا انتظار کر رہا ہوں۔ایشیا کپ پہلی بار ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل میں کیا جا رہا ہے۔ اس میں پاکستان کو میزبانی کا حق حاصل ہے لیکن وہاں صرف 4 میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ فائنل سمیت بقیہ 9 میچز سری لنکا میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
تاہم سری لنکا کے موسم کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر وینیو میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔ کولمبو میں شدید بارش کے پیش نظر میچز دمبولا یا کینڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے آئی سی سی کے سکریٹری جے شاہ سے بقیہ میچ کو پاکستان شفٹ کرنے کی درخواست کی ہے ۔حالانکہ پاکستان منتقل کرنے کے امکانات کم ہیں البتہ سری لنکا کے ہی دمبولا میں بقیہ مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے باہمی رشتوں…
آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم میں پورے ملک سے بلاتفریق…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں بڑی سیاسی تبدیلی، مایاوتی نے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پرمیلین کو بھارت کے مالا مال…