اسپورٹس

Rishabh Pant scored second century in the same match: رشبھ پنت نے ایک ہی میچ میں لگائی دوسری سنچری، ریکارڈ بک میں درج کرایا اپنا نام، برسوں تک یاد رکھی جائے گی یہ اننگز

لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد، رشبھ پنت نے دوسری اننگز میں بھی سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ SENA ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا) میں ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔ ان کی اس پرفارمنس نے ٹیم انڈیا کو لیڈز ٹیسٹ میں ایک مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔

رشبھ پنت کی تاریخی اننگز

رشبھ پنت نے میچ کی دوسری اننگز میں 140 گیند میں شاندار 118 رن بنائے، جب کہ پہلی اننگز میں انہوں نے 146  گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ پنت کے ٹیسٹ کیریئر کی 8 ویں سنچری ہے، جن میں سے 6  سنچریاں انہوں نے بیرون ملک بنائی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف یہ ان کی پانچویں سنچری ہے، جن میں سے چار سنچریاں انگلینڈ کی سرزمین پر آئیں۔ اس اننگز کے بعد وہ غیر ملکی میدانوں پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پنت نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 3  چھکے بھی لگائے۔ سنچری کے بعد وہ زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور آؤٹ ہو گئے۔

پنت نے کئی بڑے ریکارڈز توڑے

رشبھ پنت نے اس میچ میں کئی بڑے ریکارڈز توڑ دیے۔ وہ دنیا کے صرف دوسرے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی۔ اس سے پہلے 2001 میں اینڈی فلاور نے جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں اننگز میں 100 رنز بنائے تھے۔ پنت بھارت کے صرف پانچویں بلے باز ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں دو سنچریاں بنائی ہیں۔

بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع

لیڈز ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی جانب سے مجموعی طور پر 5 سنچریاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ رشبھ پنت کی دو سنچریوں کے علاوہ یشسوی جیسوال، کپتان شبمن گل، اور کے ایل راہل نے بھی سنچریاں بنائیں۔ یہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب ٹیم انڈیا کی طرف سے کسی ایک ٹیسٹ میچ میں 5 بلے بازوں نے سنچریاں بنائی ہیں۔

خبر لکھے جانے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 300 رن بنالیے تھے اس طرح انگلینڈ پر اب اس کی سبقت 306 رنوں کی ہوگئی ہے جو ایک بہتر پوزیشن کو ظاہر کررہی ہے۔ کے ایل راہل اپنی شاندار سنچری اسکور کے ساتھ 122 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کرون نائر 4 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

34 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

2 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

3 hours ago