بین الاقوامی

Has Israel Bowed Down? Seeks U.S. Help to End Conflict with Iran: کیا اسرائیل نے ٹیک دیے گھٹنے؟ امریکہ سے جنگ بندی کے لیے لگا رہا ہے گہار

وال سٹریٹ جرنل نے اسرائیلی اور عرب حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کو ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، اسرائیل اب اسلامی جمہوریہ کے خلاف اپنی بمباری مہم کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینل 12 کے مطابق اسرائیل کو یقین ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں آپریشن رائزنگ لائن یعنی اسرائیل سے ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل کے خطرے کو دور کرنے کے اپنے فوجی مقاصد حاصل کر لے گا۔

عرب حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ امریکہ نے اپنے عرب پارٹنرز سے کہا ہے کہ وہ ایران کو یہ پیغام پہنچائیں کہ اسرائیل جلد ہی اس آپریشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم حکام کے مطابق ایران فی الحال اتوار کے روز اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دینا ضروری سمجھ رہا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے پر راضی ہوجاتا ہے تو اسرائیل اپنی مہم ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیلی اہلکار نے کہا ’’یہ ایران پر منحصر ہے، ہم پر نہیں۔ہم ابھی اسے ختم کرنے پر خوش ہوں گے۔ اگر کوئی معاہدہ ہو جاتا ہے، تو اسرائیل اس کے نتائج سے مطمئن ہوگا۔‘‘

ہمارے مقاصد کی راہ میں خامنہ ای سب سے بڑی رکاوٹ: اسرائیل

سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دل وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کا خیال ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای ایران کی لڑائی کے خاتمے پر رضامندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اسرائیلی حکام نے دی جرنل کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر دھکیل دیں گے، جہاں وہ بالآخر اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے کو قبول کر لے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران میں اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب ہے، جس نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری تنصیبات دونوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ لمبی جنگ نہیں چاہتا، لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ وہ اپنے تمام مقاصد حاصل کرنے سے پہلے یہ جنگ ختم کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

3 hours ago

Major Plane Crash in Congo: کانگو میں بڑا طیارہ حادثہ، 2 فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…

4 hours ago