بین الاقوامی

Hinduja Group’s Iran connection- India’s Legacy in Iran: The Business Dynasty That Spanned 60 Years: ایران میں 60 سالوں سے تجارت کرتی رہی ہندوستان کی یہ امیر فیملی، اسلامی انقلاب کے بعد لے لیا یہ بڑا فیصلہ

ایران آج اسرائیل کے خلاف جنگ میں جدوجہد کررہا ہے۔ اسرائیل کے بعد امریکہ نے بھی اسے نشانہ بنایا ہے اوراس کے نیوکلیئرسائٹوں پر حملہ کردیا ہے۔ آج ایران کی پہچان ایک اسلامی ملک کے طورپرہے۔ تاہم سال 1979 سے پہلے ایران میں مغربی ممالک کا اثرتھا۔ ہندوستان میں اہم تجارتی گھرانوں میں شامل ہندوجا گروپ کا بھی ہیڈ کوارٹرتقریباً 6 دہائی تک تہران میں تھا۔ تاہم اسلامی انقلاب کے بعد ہندوجا گروپ وہاں سے اپنا ہیڈ کوارٹرہٹاکرلندن لے گیا اورآج ہندوجا فیملی برطانیہ کی سب سے امیرفیملی ہے۔ اس کی کل نیٹ ورتھ تقریباً 35.3 ارب پاؤنڈ ہے۔ ہندوجا گروپ کا کاروبار 48 ممالک میں پھیلا ہے اوراس میں 150,000 سے زیادہ ملازم کام کرتے ہیں۔

ہندوستان میں ہندوجا گروپ کی 6 لسٹیڈ کمپنیاں ہیں۔ ان میں آٹوکمپنی اشوک لی لینڈس اورانڈس انڈ بینک شامل ہیں۔ اس گروپ کی کمپنی انڈس انڈ انٹرنیشنل ہولڈنگس لمیٹیڈ نے حال ہی میں انل امبانی کی کمپنی ریلائنس کیپٹل کودیوالیہ کے عمل میں خریدا ہے۔ ہندوجا گروپ کی بنیاد 1914 میں پرمانند دیپ چند ہندوجا نے رکھی تھی، جو سندھ کے شہرشکارپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کاروباری تھے۔ 1919 میں کمپنی نے ایران میں اپنا دفترکھولا۔ اس کے بعد ایران اگلے 60 سالوں تک اس کمپنی کا ہیڈ کوارٹررہا۔

ہندوجا گروپ کا کہاں کہاں پھیلا ہے بزنس

سال 1979 میں اسلامی انقلاب نے شاہ ایران کا تختہ الٹ دیا۔ اس ہنگامے کے درمیان ہندوجا گروپ نے اپنا ہیڈکوارٹرایران سے باہرمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ گروپ کی اگلی منزل برطانیہ کا دارالحکومت لندن تھا۔ اس گروپ کا آغازمرچنٹ بینکنگ اورتجارت سے ہوا۔ آج اس کا کاروبارآٹو، آئی ٹی، میڈیا اورتفریح، تیل اورخصوصی کیمیکل، بینکنگ اورفنانس، پاورجنریشن، ریئل اسٹیٹ اورصحت کی دیکھ بھال سمیت کئی شعبوں میں پھیلا ہوا ہے۔

پوری دنیا میں پھیل گیا ہندوجا گروپ

سال 1971 میں پرمانند دیپ چند کی موت کے بعد ان کے چاربیٹوں نے ہندوجا گروپ کے کاروبارکو پوری دنیا میں پھیلا دیا۔ اشوک لی لینڈ ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی تجارتی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔ کمپنی کے پوری دنیا میں تقریباً 10 پروڈکشن یونٹس ہیں۔ اس کمپنی نے 1997 میں ہندوستان کی پہلی سی این جی بس شروع کی۔ 1994 میں ہندوجا گروپ نے ہندوستان کے بینکنگ سیکٹرمیں قدم رکھا۔ سال 2000 میں، ہندوجا گروپ نے ہندوجا گلوبل سلوشنزقائم کیا۔ یہ گروپ کی بی پی اوکمپنی ہے۔ ہندوجا گروپ نے معروف برانڈ گلف کوبھی خریدا اوربعد میں اس کا نام گلف آئل کارپوریشن لمیٹڈ رکھ دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

4 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

5 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

5 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

5 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

6 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

6 hours ago