2025 کے آغاز میں ایک پرسرار واقعے نے بین الاقوامی سکیورٹی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ دو ایرانی جہاز — گُلبن اور جیَران — خاموشی سے چین کی تائیکانگ بندرگاہ سے روانہ ہوئے اور تین ہفتے بعد ایران کے بندر عباس پورٹ پر لنگر انداز ہوئے۔ ان جہازوں پر لدا ہوا تھا 1000 ٹن ایسا کیمیکل، جو جنگی میدان میں تباہ کن ہتھیار بنانے کے کام آتا ہے۔ ابتدا میں اسے عام صنعتی کھیپ سمجھا گیا، مگر جیسے جیسے پردہ اٹھا، دنیا کو اندازہ ہوا کہ یہ سامان محض تجارتی نہیں بلکہ مستقبل کی جنگوں کے لیے بارود تھا۔
چین سے 1000 ٹن سوڈیم پرکلیوریٹ ایران پہنچا
فروری اور مارچ 2025 میں چین سے بھیجے گئے اس کیمیکل کے بارے میں رپورٹوں میں کہا گیا کہ اس سے 1300 ٹن سالڈ راکٹ پروپیلنٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ مقدار260 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی میزائلوں (جیسے خیبر شکن اور حاج قاسم) کے لیے کافی ہے۔ یہی میزائل حالیہ مہینوں میں اسرائیل پر حملوں میں استعمال ہوئے ہیں۔
IRGC کے لیے کھیپ، امریکی پابندیوں کو نظر انداز کیا گیا
یہ پورا آپریشن اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے لیے انجام دیا گیا، جو ایران کی سب سے طاقتور فوجی تنظیم مانی جاتی ہے۔ دونوں جہاز ایرانی شپنگ کمپنی IRISL سے وابستہ تھے، جو پہلے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گلبن پر 34 کنٹینرز اور جیَران پر 24 کنٹینرز لدے ہوئے تھے۔
وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا انکشاف
5 جون کو وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایران کی ایک نجی کمپنی نے ہانگ کانگ میں واقع ایک چینی فرم سے امونیم پرکلیوریٹ کا بھاری آرڈر دیا ہے۔ اس سے 800 بیلسٹک میزائلوں کا ایندھن تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران بار بار علاقائی تنازعات میں اپنے پراکسی گروپوں کے ذریعے میزائل حملے کر رہا ہے۔
شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکہ اور مستقبل کا خطرہ
اپریل 2025 میں ایران کی شہید رجائی بندرگاہ پر ایک بڑا دھماکہ ہوا تھا، جس میں کئی افراد جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹوں میں اس دھماکے کو اسی کیمیکل کھیپ سے جوڑا جا رہا ہے۔ امریکہ پہلے ہی ان اداروں پر پابندیاں لگا چکا ہے جو ایران کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہیں، مگر یہ ترسیل ظاہر کرتی ہے کہ ایران اب بھی خفیہ طور پر اپنی بیلسٹک قوت میں اضافہ کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…
صدر دروپدی مرمو نے کیوڈیا میں منعقدہ تقریب میں فلمی شخصیات کو قومی اعزازات سے…
ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے رِگ وید کا مقدس منتر شیئر کرتے ہوئے گناہوں سے…