اسپورٹس

Mohammed Siraj: رائل چیلنجرز بنگلور محمد سراج کو ریلیزکرےگا، نیلامی سے پہلے سامنے آئی اہم اپ ڈیٹ

آئی پی ایل میگا نیلامی سے پہلے اہم معلومات  سامنے آ رہی ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی برقرار رکھنے کی فہرست میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ کرک بز کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور اپنے معروف فاسٹ باؤلر محمد سراج کو ریلیز کرے گا۔ اس طرح محمد سراج نیلامی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل میگا نیلامی سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے محمد سراج کو برقرار رکھا تھا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بار امکان بہت کم ہے کہ محمد سراج کو رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے برقرار رکھا جائے گا۔

کیا رائل چیلنجرز بنگلور ان کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتے ہیں؟

اب سوال یہ ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کن کھلاڑیوں کو برقرار رکھے گا۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو وراٹ  کوہلی کے علاوہ رائل چیلنجرز بنگلور رجت پاٹیدار اور یش دیال کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ ۔لیکن اس کے علاوہ محمد سراج سمیت دیگر بڑے ناموں کو ریلیز کیا جائے گا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے محمد سراج کی کارکردگی شاندار رہی ہے، لیکن اب ٹیم انتظامیہ دوسرے آپشنز کی تلاش میں ہے۔ اس کے علاوہ کیمرون گرین کی چوٹ رائل چیلنجرز بنگلور کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ کیمرون گرین کا انجری کے باعث آئندہ سیزن میں کھیلنا یقینی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وراٹ  کوہلی کو ایک بار پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلورکو پہلے اپنے ٹائٹل کی تلاش ہے۔ اب تک آئی پی ایل کے 17 سیزن گزر چکے ہیں، لیکن رائل چیلنجرز بنگلور ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ٹیم تین بار فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، لیکن ہر بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور 2009، 2011 اور 2016 میں فائنل میں پہنچی تھی۔ ساتھ ہی یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ آئی پی ایل میگا آکشن 2025 سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کن کھلاڑیوں کو برقرار رکھتا ہے؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Diwali 2024: دیوالی پر سنجیونی کی طرح سامنے آیا’ ایک ہاتھ سب ساتھ’،سب کے چہروں پر نظر آئی خوشیاں

دہلی کے کالکاجی مندر کے قریب منعقدہ اس پروگرام میں ٹرسٹ کی ٹیم نے تقریباً…

44 mins ago

Delhi News: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایف سی کو نوٹس جاری کرکے کیا جواب طلب

عدالت نے یہ ہدایت بینائی سے محروم سمن بھوکرے کی درخواست کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

Remote Blast in Pakistan: پاکستان میں بم دھماکہ، پانچ اسکولی بچوں سمیت سات افراد کی موت ، 22 لوگ ہوئے زخمی

پولیس کے مطابق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر…

3 hours ago

Shaina NC News: ‘میں خاتون ہوں،مال نہیں’، شائنا این سی نے اروند ساونت کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

ممبئی کے ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد، شائنا این…

4 hours ago

PM Modi Attack On Congress: ‘کانگریس بری طرح بے نقاب’انتخابی گارنٹی اسکیم کے تعلق سے وزیر اعظم مودی کا ملکارجن کھرگے پر نشانہ

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ وہ وعدے کرتے رہتے ہیں، لیکن…

4 hours ago