لبنان میں اسرائیلی فوج کو بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا، اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا۔مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے امید ظاہر کی کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی ہوجائے گی۔جنگ بندی کی خبروں پر وائٹ ہاوس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیرگردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے دستبردار ہو رہا ہے۔فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ لبنان اور غزہ میں حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔وہیں دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے ایک نامعلوم مقام سے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پہلے سے ریکارڈ کیے گئے خطاب میں کہا، ’اگر اسرائیلی جارحیت روکنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ہم کہتے ہیں کہ ہم قبول کرتے ہیں، لیکن ان شرائط کے مطابق جو ہم مناسب سمجھتے ہیں۔ ہم فائر بندی کی بھیک نہیں مانگیں گے کیونکہ ہم لڑائی جاری رکھیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس میں کتنا وقت لگتا ہے۔‘
یہ تقریر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی ثالث لبنان اور غزہ میں مذاکرات کے ذریعے فائر بندی پر زور دے رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفیر آموس ہوچسٹین نے ایک فون کال کے دوران اشارہ دیا ہے کہ پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل اور حزب اللہ کی لڑائی میں فائر بندی ممکن ہوسکتی ہے۔نجیب میقاتی نے کہا کہ حزب اللہ اب لبنان میں فائر بندی کو غزہ میں فائر بندی سے نہیں جوڑ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس فائر بندی کا تعلق اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے نفاذ سے ہو گا، جس میں لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کے امن دستوں کو جنوبی لبنان میں تعینات کرنے اور اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…