وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 31 اکتوبر گجرات کے کیوڑیہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر ‘قومی ایکتا دیوس ‘ پریڈ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے آقاؤں کو ملک چھوڑنا ہوگا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تمام ہم وطنوں کو ‘قومی ایکتا دیوس’ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ اس بار قومی ایکتا دیوس ایک شاندارامید لے کر آیا ہے۔ آج ایک طرف ہم ایکتا دیوس منا رہے ہیں تو دوسری طرف دیوالی کا تہوارمنارہےہیں۔
دیوالی کی نیک خواہشات
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “میں ‘قومی ایکتا دیوس’ پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس بار قومی ایکتا دیوس ایک شاندار امیدلے کرآیا ہے۔ آج ایک طرف ہم ایکتا دیوس کا جشن منا رہے ہیں تو دوسری طرف ہم دیوالی کا تہوار منا رہے ہیں۔ دیوالی تہوار کے ذریعہ سے ہم پورے دیش کو جوڑتے ہیں ، یہ تہوار پورے دیش کوروشنی سے بھر دیتی ہے، اب یہ کئی ممالک میں ایک قومی تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے، میں تمام لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتا ہوں۔”
انہوں نے کہا، “سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش کا سال آج سے شروع ہو رہا ہے۔ دیش میں آنے والے دو سالوں تک سردار پٹیل کی 150 ویں یوم پیدائش منائی جاے گی۔ یہ ہندوستان کے تئیں ان کی غیر معمولی شراکت پر ہم وطنوں کا خراج ہے۔”
‘علیحدگی پسندوں کو مسترد کر دیا گیا ہے’
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نے علیحدگی پسندوں کو مسترد کر دیا ہے۔ اب دہشت گردی کے آقاوں کو ملک چھوڑنا پڑے گا، نکسل ازم ہندوستان کے اتحاد کے لیے ایک چیلنج بن گیا تھا اور آج ہندوستان میں نکسل ازم اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ آج ہندوستان کے پاس سمت اور وژن دونوں ہیں۔ دنیا کے ممالک بھارت سے اپنی قربتیں بڑھا رہے ہیں۔ ہم نے دہائیوں پرانے چیلنج کو ختم کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “گزشتہ 10 سال کا عرصہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے بے، مثال کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ آج حکومت کے ہر کام اور ہر مشن میں قومی اتحاد کا عزم نظر آتا ہے۔”
ون نیشن، ون الیکشن پر بھی بیان دیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “اب ہم ون نیشن ، ون الیکشن پر کام کر رہے ہیں ،جس سے ہندوستان کی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اور ملک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں نئی رفتار اور خوشحالی حاصل کرے گا۔”
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…