انٹرٹینمنٹ

Metro In Dino: میٹرو ان دنو: انوراگ باسو کے انتھولوجی کی سامنے آئی ریلیز ڈیٹ

ممبئی: فلمساز انوراگ باسو کی انتھولوجی ’ میٹرو ان دنو‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ فلم، جس میں آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان بھی ہیں، 4 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان کے ساتھ فلم میں انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین شرما، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

فلمسازوں نے اس کا اعلان انسٹاگرام پر کیا ہے۔ T-Series Films نے کیپشن میں لکھا، ’’جب محبت، قسمت اور شہر کی زندگی آپس میں ٹکراتی ہے تو جادو ہونا طے ہے!‘‘

انہوں نے مزید لکھا، “‘Metro In Dino’ آپ کے لیے آپ کے پسندیدہ شہروں سے دل کی کہانیاں لے کر آیا ہے! 4 جولائی کو اپنے قریب کے سینما گھروں میں اس کا تجربہ کریں۔

ٹی سیریز اور انوراگ باسو پروڈکشنز کی طرف سے پیش کی گئی فلم ’میٹرو ان دنو‘ آج کے وقت کے رشتوں، ان کی پیچیدگیوں، خوشیاں اور میٹھی کڑوی سچائیوں کو خوبصورتی سے پردے پر اتارتی ہے۔ پریتم نے فلم میں میوزک دیا ہے۔

’میٹرو ان دنو‘ انوراگ باسو کی 2007 میں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی ہٹ فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ کا سیکوئل ہے۔

فلم کے مکالمے سمرت چکرورتی نے لکھے ہیں۔ یہ فلم چار جوڑوں کی دل کو چھو لینے والی مختلف کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ فلم کا ٹائٹل لائف ان اے میٹرو کے گانے ’ان دنو‘ سے لیا گیا ہے۔

’میٹرو ان دنو‘ کو گلشن کمار اور ٹی سیریز نے انوراگ باسو پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، انوراگ باسو اور تانی باسو نے پروڈیوس کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Group: اڈانی انرجی سولیوشنز کے دوسری سہ ماہی کے نتائج شاندار، EBITDA میں 67 فیصد کا زبردست اضافہ

اڈانی انرجی سولیوشنز لمیٹڈ (AESL) نے مالی سال 2027 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج…

4 minutes ago

انسٹاگرام پر آئیں سونیا گاندھی، خودنوشت ’Belonging: A Journey of Love‘ کی پہلی جھلک پیش—انہوں نے کیا لکھا ؟

کانگریس کی سینئر لیڈر نے انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا، 10 نومبر کو جاری ہوگی…

20 minutes ago

Epstein File Controversy: ایپسٹین معاملے پر گرمائی سیاست، نوجوان کانگریس کا دہلی میں احتجاج، ہردیپ پوری کے استعفے کا مطالبہ

نوجوان کانگریس نے مرکزی حکومت پر لگائے سنگین الزامات، ادے بھانو چب کی قیادت میں…

1 hour ago

Bismillah Posters Controversy: فرانس میں ’بسم اللہ‘ والے پوسٹروں پر کیوں مچا ہنگامہ؟ طلبہ کے احتجاج کی سامنے آئی الگ کہانی

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے دوران ’بسم اللہ‘ لکھے پوسٹروں نے سیاسی اور سوشل…

2 hours ago