علاقائی

دیوالی کی صبح چھائی دھند! دہلی کی ہوا خراب کیٹیگری میں، دہلی کی ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 330

ملک بھر میں آج دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے، لیکن دارالحکومت دہلی کو تہوار منانے سے پہلے ہی فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔ دہلی میں ہوا کا معیار  حد ہو پار کرگیا ہے ۔ آنند وہار کے علاقے میں پی ایم 2.5 کا AQI (ایئر کوالٹی انڈیکس) کی سطح 419 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اگر ہم دہلی کے دیگر علاقوں کی بات کریں تو پوری دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ہے۔ دہلی کی ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 330 ہے۔

آنند وہار علاقے میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ چار ٹینکرز لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے سڑکوں پر لگے پودوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ آنند وہار علاقے میں فضائی آلودگی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

رات کو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے

دیوالی کے تہوار پرلوگ رات کو پوجا کے بعد آتش بازی کرتے ہیں۔ دہلی میں پٹاخوں پر پابندی کے باوجود گروگرام اور دیگر علاقوں سے لوگ بڑی مقدار میں پٹاخے لائے ہیں۔ دکانداروں کی بڑی تعداد نے چھپ چھپ کر پٹاخے فروخت کیے ہیں۔ ایسے میں دیوالی سے پہلے ہی تقریباً پوری دہلی میں پٹاخے جل رہے ہیں۔ ایسے میں دہلی میں دیوالی پر بھی بڑی تعداد میں پٹاخے جلائے جا سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو دہلی میں ہوا کی سطح بہت سنگین زمرے میں جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا، کہا کہ ‘ یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں کی باڈی بیگز میں واپس آئیں گی

گرین پٹاخے جلا سکتے ہیں

لیکن اگر آپ کو پٹاخے جلانے کا بہت شوق ہے۔ اور دیوالی پر آپ اس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ پھر آپ گرین پٹاخے جلاسکتے ہیں۔ گرین  پٹاخے کم فضائی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔گرین  پٹاخوں میں ذرات کم رکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بہت کم فضائی آلودگی پھیلاتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے بھی وقت مقرر کیا گیاہے۔ آپ گرین  پٹاخے صرف رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک جلا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rohit Bal Passed Away: مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بل کا انتقال ، 63 سال کی عمر میں لی آخری سانس

روہت بل کی تخلیقات نے ہندوستانی فیشن کو ایک نئی سمت دی، اور انہیں ان…

2 hours ago

Diwali 2024: دیوالی پر سنجیونی کی طرح سامنے آیا’ ایک ہاتھ سب ساتھ’،سب کے چہروں پر نظر آئی خوشیاں

دہلی کے کالکاجی مندر کے قریب منعقدہ اس پروگرام میں ٹرسٹ کی ٹیم نے تقریباً…

3 hours ago

Delhi News: دہلی ہائی کورٹ نے سی بی ایف سی کو نوٹس جاری کرکے کیا جواب طلب

عدالت نے یہ ہدایت بینائی سے محروم سمن بھوکرے کی درخواست کی سماعت کے دوران…

5 hours ago

Remote Blast in Pakistan: پاکستان میں بم دھماکہ، پانچ اسکولی بچوں سمیت سات افراد کی موت ، 22 لوگ ہوئے زخمی

پولیس کے مطابق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر…

5 hours ago

Shaina NC News: ‘میں خاتون ہوں،مال نہیں’، شائنا این سی نے اروند ساونت کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

ممبئی کے ناگپاڑا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد، شائنا این…

6 hours ago