دیش بھرمیں دیوالی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی، صدردروپدی مرمو اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ۔
وزیراعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا، “ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ روشنی کے اس تہوار پر میں ہر ایک کو صحت مند، خوشی اور آپ لوگوں کی خوش حال زنگی کی پراتھنا کرتا ہوں۔ ہر کسی کو ماں لکشمی اور بھگوان شری گنیش کی کرپا سے سب کا اچھا ہو۔”
صدر دروپدی مرمو نے ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے X پر ایک پیغام پوسٹ کیا۔ صدر جمہوریہ نے لکھا، دیوالی کے پرمسرت موقع پرمیں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
صدر مرمو نے مزید لکھا
صدر مرمو نے مزید لکھا، “دیپاولی خوشی اور امنگ کا تہوار ہے۔ یہ تہوار تاریکی پرروشنی اور آدھرم پر دھرم کی ف جیت کا جشن ہے۔ یہ تہوار ملک اور بیرون ملک مختلف برادریوں اور طبقات کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ “ایک روشن مستقبل کی امید کو اجاگر کرتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے ضمیر کو روشن کرنے اور محبت، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو اپنانے کا عزم کرنا چاہیے اور یہ تہوار ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا موقع بھی ہے۔”
صدر جمہوریہ نے کہا، “آئیے ہم اچھائی پر یقین رکھیں اور ہندوستان کی شاندار ثقافت پر فخر کریں اور ایک صحت مند، خوشحال اور حساس معاشرے کی تعمیر اور آلودگی سے پاک دیوالی منانے کا عزم کریں۔”
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا، “تمام ہم وطنوں کو دیوالی مبارک ہو۔ مجھے امید ہے کہ اس تہوار کی روشنی آپ کی زندگیوں سے اندھیرے کو دور کرے اور اسے خوشیوں اور خوشحالی سے روشن کرے۔”
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…