اسپورٹس

Ravichandran Ashwin: روی چندر اشون کو ’پدم شری‘ سے نوازا کیا گیا، بی سی سی آئی نے دی مبارکباد

معروف اسپن گیندباز روی چندرن اشون کو کرکٹ کے میدان میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے ہندوستان کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز ’’پدم شری‘‘ سے نوازا ہے۔ انھوں نے یہ اعزاز آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں حاصل کیا۔ اس موقع پر بی سی سی آئی نے روی چندرن اشون کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ اشون اس سال ’’پدم شری‘‘ سے نوازے جانے والے واحد کرکٹر ہیں۔

بی سی سی آئی نے دی مبارکباد

بی سی سی آئی نے روی چندرن اشون کو مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’’روی چندرن اشون کو ہندوستان کی معزز صدر کی طرف سے پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد۔ یہ اعزاز ٹیم انڈیا کے لیے ان کی شاندار کیریئر اور کامیابیوں کا اعتراف ہے۔‘‘ اشون انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، لیکن ابھی بھی آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ہندوستان کے لیے ٹیسٹ میں دوسرے سب سے کامیاب گیند باز ہیں اشون

اشون کو ان کے تیز دماغ اور شاندار اسپن بالنگ کے ساتھ ساتھ ایک کارآمد بلے باز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ان کا شاندار کیریئر ایک دہائی سے بھی طویل رہا ہے۔ اس دوران انھوں نے ٹیم انڈیا کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ اشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں 24.00 کی اوسط سے 537 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ وہ ٹیسٹ میں ہندوستان کے لیے دوسرے سب سے کامیاب گیندباز ہیں۔ ان سے آگے صرف انل کمبلے ہیں۔ وہیں 116 ون ڈے میچز میں 156 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔ انھوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انڈیا کے لیے 72 وکٹیں حاصل کی ہیں، وہیں اب تک 218 آئی پی ایل میچز کھیلتے ہوئے 185 بلے بازوں کو میدان کے باہر کا راستہ دکھا چکے ہیں۔

ٹیسٹ میں اپنی بلے بازی سے بھی چھوڑی ہے چھاپ

اشون نے خاص کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارآمد بلے بازی کے ساتھ بھی ٹیم انڈیا کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ 106 ٹیسٹ میچز میں اشون نے 3503 رنز بنائے ہیں، جن میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہیں 116 او ڈی آئیز میں ایک ہاف سنچری کے کے ساتھ 707 رنز بنائے ہیں۔ ٹیسٹ میچز میں اشون کی شناخت ایک اچھے آل راؤنڈر کے طور پر رہی ہے۔ اشون نے 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے درمیان اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

10 minutes ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

10 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

11 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

12 hours ago