اسپورٹس

Rashid Khan on Afghanistan Cricket Team: افغانستان ٹیم کے اسٹار گیند باز راشد خان نے بتائی اپنی ہی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری، بلے بازوں سے متعلق کہہ دی یہ بڑی بات

 ہندوستان میں اسی سال ونڈے عالمی کپ 2023 ہونا ہے۔ اس کے بعد 2024 میں ٹی-20 عالمی کپ کھیلا جانا ہے۔ ان دونوں عالمی کپ کے لئے ٹیمیں ابھی سے تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں دوسرے ٹی-20 میں ملی شکست کے بعد افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری کا انکشاف کیا۔ انہوں نے ٹیم کی بلے بازی پر سوال اٹھائے ہیں۔

 راشد خان نے بتائی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری

راشد خان بنگلہ دیش کے اسٹار کھلاڑی ہیں۔ وہ ٹی-20 میں کپتانی بھی کرتے ہیں۔ تیسرا ٹی-20 ہارنے کے بعد انہوں نے بلے بازوں پر بھڑاس نکالی۔ راشد خان نے کہا کہ ٹی-20 میں اسکل کی کافی زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور ہمارے اندر اس کی واضح طور پر کمی نظرآئے گی۔ خاص طور پر بلے بازی میں سدھارکی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اس سیریز میں افغانستان کے بلے باز کچھ خاص نہیں کرسکے۔ سلامی بلے بازوں نے بہت مایوس کیا۔

عالمی کپ سے پہلے دور کرنی ہوگی یہ کمی

راشد خان نے واضح طور پر کہا ’اگر ہم رن بنانے کے لئے تھوڑا اور وقت لے لیں تو پھر اچھی شروعات دے سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے رول اور صلاحیت کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ اپنے جذبات پر بھی کنٹرول رکھنا ہوگا۔ ہمارے اندر اس چیز کی کمی ہے۔ ہمارا اہم ہدف عالمی کپ سے پہلے ان چیزوں میں سدھار کرنا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں دو بار مدمقابل ہوں گے ہندوستان-پاکستان، جانئے دونوں ٹیموں کے درمیان کب ہوگی ٹکر

ٹسٹ، ٹی-20 میں افغانستان کو ملی ہار

دراصل، افغانستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا، جہاں صرف ایک ٹسٹ میں 546 رنوں سے ہارملی۔ اس کے بعد تین میچوں کی ونڈے سیریزکو افغانستان نے 1-2 سے جیت درج کی۔ پھر دو میچوں کی ٹی-20 سیریزمیں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دی ہے۔ دوسرے ٹی-20 میں بنگلہ دیش نے 6 وکٹ سے جیت درج کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

5 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

16 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago