بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی: ارب پتی تاجرگوتم اڈانی نے منگل کے روزایک بارپھرکہا کہ امریکی شارٹ سیلنگ فرم کی رپورٹ غلط ہے اوراس میں گروپ کو بدنام کرنے کے لئے بدنیتی پرمبنی الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مادروطن ہندوستان کی ترقی کی صلاحیت اوراپنی کاروباری سلطنت کے لئے اس کی اہمیت کا بھی ذکرکیا۔ گوتم اڈانی نے سالانہ شیئرہولڈرزکی میٹنگ میں کہا کہ امریکی شارٹ سیلرریسرچ کی رپورٹ اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر شائع کی گئی تھی، ایسے وقت میں جب گروپ ہندوستان کی تاریخ میں سب سے بڑے فالوآن پبلک آفرنگ (ایف پی او) کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گروپ کے اثاثے اورآپریٹنگ کیش فلومضبوط ہیں اوران کا گروپ اپنے کارپوریٹ گورننس اورانکشاف کے معیارات پرپورا اترنے کے لئے پُراعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘رپورٹ غلط معلومات اور بے بنیاد الزامات کے آمیزے سے تیارکی گئی تھی، جن میں سے زیادہ تر2004 سے 2015 تک کے تھے۔’
گوتم اڈانی نے کہا، “وہ تمام الزامات اس وقت متعلقہ حکام نے طے کئے تھے۔ یہ رپورٹ جان بوجھ کراوربدنیتی کے ساتھ تیار کی گئی تھی تاکہ ہماری شبیہ کو نقصان پہنچایا جائے اور ہمارے حصص کی قیمتوں میں قلیل مدتی کمی سے منافع ہو۔ اس رپورٹ کے بعد بھی گروپ کا ایف پی او مکمل طورپرسبسکرائب ہوگیا تاہم سرمایہ کاروں کے مفاد کے تحفظ کے لئے رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا، “ہم نے فوری طور پرایک جامع تردید جاری کی، لیکن بعض مفادات کے حامل لوگوں نے مختصرفروخت کنندگان کے دعووں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔” انہوں نے مختلف خبروں اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرجھوٹی خبروں کو فروغ دیا۔ اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تردید کی اوراسے “ہندوستان پرایک حسابی حملہ” قراردیا۔
گوتم اڈانی نے کہا کہ ہم پرٹارگٹیڈ غلط معلومات کے ذریعہ حملہ کیا گیا۔ یہ ہمارے اسٹاک کی قیمت کوکم کرنے کے لئے ہماری ساکھ پرجان بوجھ کرحملہ تھا۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے، ہم نے سبسکرائب شدہ ایف پی اوکومکمل طورپرواپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرجھوٹے الزامات لگائے گئے۔ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ ہماری امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملک کی سپریم کورٹ نے ماہرین کی کمیٹی بنائی اوراس رپورٹ کو منظرعام پرلایا گیا۔ کمیٹی کوکچھ غلط نہیں لگا۔ کمیٹی نے رپورٹ میں کہا کہ کمپنی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات نے ہندوستانی مارکیٹ کوغیرمستحکم ہونے سے بچایا۔ کمیٹی کوکوئی خلاف ورزی نہیں ملی۔
بھارت ایکسپریس۔
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…