اسپورٹس

Rashid Khan ruled out of ODIs against Sri Lank: افغانستان ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا، آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوا یہ اسٹار کھلاڑی نہیں بن سکا ٹیم کا حصہ

Rashid Khan ruled out of ODIs against Sri Lank: افغانستان کے بہترین لیگ اسپن گیند بازراشد خان افغانستان اورسری لنکا کے درمیان پہلے دوونڈے میچوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 24 سالہ اس اسٹارکھلاڑی کو پیٹھ کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے اورسیریزکے تیسرے اورآخری میچ کے لئے ان کی واپسی کی امید ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے حال ہی میں اس کی جانکاری دی۔ راشد خان کی غیرموجودگی میں نوراحمد کو موقع دیا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ونڈے میں ڈیبیوکیا تھا۔ نوراحمد آئی پی ایل 2023 میں گجرات ٹائٹنس کے لئے راشد خان کے ساتھی بھی تھے اورانہوں نے اپنی گیند بازی سے بڑے بلے بازوں کو پریشان بھی کیا۔ ساتھ ہی مجیب الرحمن اورمحمد نبی سری لنکا ونڈے کے لئے افغانستان کی ٹیم میں دیگراسپن گیند بازی متبادل ہیں۔

آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوا یہ اسٹارکھلاڑی

افغانستان کے اسپنرراشد خان، جنہوں نے اس ہفتے کی شروعات میں چنئی سپرکنگس کے خلاف آئی پی ایل 2023 کا فائنل کھیلا تھا، ان کی پیٹھ کے نچلے حصے میں چوٹ لگ گئی ہے اوروہ سری لنکا کے خلاف جمعہ سے شروع ہورہی ونڈے سیریز کے پہلے دومیچوں سے باہرہوگئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ راشد خان مکمل میڈیکل نگرانی میں رہیں گے اور7 جون کو آخری میچ کے لئے لوٹنے کی امید ہے۔

تین میچوں کی سیریزجمعہ (2 جون) سے شروع ہوگئی ہے۔ دوسرا میچ دو دن بعد اسی میدان پرآج کھیلا جائے گا۔ یک روزہ سیریزکے سات دن بعد، افغانستان کوچٹگام میں بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹسٹ کھیلنا ہے۔ راشد خان آئی پی ایل 2023 میں محمد شمی کے بعد گجرات ٹائٹنس کے دوسرے سب سے کامیاب گیند بازتھے۔ ان کی ٹیم پیرکے روز فائنل میں چنئی سپرکنگس سے ہار گئی تھی۔ وہ 27 وکٹ کے ساتھ ٹورنا منٹ کے مشترکہ طورپردوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازتھے۔

یہ بھی پڑھیں:  David Warner Retirement: ڈیوڈ وارنر نے کیا ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، آئی سی سی نے آفیشیل ٹوئٹ سے دی جانکاری

راشد خان کی غیرموجودگی میں محمد نبی، مجیب الرحمٰن اورنوراحمد کوافغانستان کے اسپن شعبے میں اضافی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ گزشتہ ماہ افغانستان نے سری لنکا ونڈے کے لئے حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ آئندہ ونڈے ورلڈ کپ کے لئے سیدھے کوالیفائی کرنے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کی نظراکتوبر-نومبرمیں ہندوستان میں ہونے والے اس اہم پروگرام کی تیاری کے لئے سری لنکا کے خلاف سیریزپرہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

48 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago