اسپورٹس

Rajeev Shukla Interim BCCI President: ہندوستان کے انگلینڈ دورے سے پہلے روجربنی ہوئے ریٹائر، راجیوشکلا بی سی سی آئی کے عبوری صدر مقرر

Rajeev Shukla New BCCI President: راجیو شکلا کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا عبوری صدر نامزد کیا گیا ہے۔ روجربنی کے اس عہدے سے ریٹائرہونے کے بعد راجیوشکلا کوبی سی سی آئی کا عبوری صدربنایا جائے گا۔ سابق کرکٹ کھلاڑی روجربنی سال 2022 سے اس عہدے پر تھے۔ اب 19 جولائی، 2025 کوان کی مدت کارپوری ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ ریٹائر ہوگئے ہیں اورنئے صدرکے اعلان تک راجیوشکلا اس عہدے کوسنبھالیں گے۔

راجیوشکلا بنیں گے کارگزارصدر

سابق صحافی اورراجیہ سبھا رکن راجیو شکلا اس وقت ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں نائب صدرہیں۔ روجربنی کے ریٹائرہونے کے بعد وہ جولائی سے کارگزارصدربھی رہیں گے۔ راجیوشکلا کویہ ذمہ داری تب تک سنبھالنی ہوگی، جب تک نئے صدرکے لئے الیکشن نہیں ہوجاتے۔ اس سال ستمبرمہینے میں بی سی سی آئی کے صدرعہدے کا الیکشن ہوسکتا ہے۔

روجربنی کو کیوں ہونا پڑا ریٹائر؟

روجربنی ہندوستان کی 1938 میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ہندوستان نے اس سال تب ورلڈ کپ جیتا تھا اورروجربنی اس ٹورنا منٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازبنے تھے۔ 1983 کے ورلڈ کپ میں روجربنی نے 18 وکٹ حاصل کئے تھے اورہندوستانی ٹیم کی جیت میں ایک اہم تعاون دیا تھا۔

روجربنی 18 اکتوبر، 2022 سے بی سی سی آئی میں صدرعہدے پرہیں اور19 جولائی کوان کی مدت ختم ہورہی ہے۔ دراصل، اس دن روجر بنی 70 سال کے ہوجائیں گے۔ بی سی سی آئی میں ایک ضابطہ ہے کہ 70 سال کی عمرہوجانے کے بعد ہرعہدیداراپنے عہدے سے ریٹائرہو جاتا ہے۔ وہیں راجیوشکلا کافی لمبے وقت سے ہندوستانی کرکٹ بورڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے بیشترمیچوں میں راجیوشکلا اسٹیڈیم میں نظرآتے ہیں۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ راجیوشکلا کوبی سی سی آئی کا نیا صدربنایا جاسکتا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

22 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

57 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago