اسپورٹس

National Sports Day: نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر راہل گاندھی نے شیئر کی اپنے مارشل آرٹس کی ویڈیو، دیکھئے ان کا کرتب

نئی دہلی: نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کئی لوگوں اور بچوں کے درمیان جاپانی مارشل آرٹ ’جوجتسو‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔

 

اس ویڈیو میں مارشل آرٹ کا خصوصی لباس پہنے راہل گاندھی یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ میں اکیڈو (جاپانی سیلف ڈیفنس ملٹری آرٹ) اور جوجتسو دونوں کرتا ہوں۔ میں ایکیڈو میں بلیو بیلٹ ہوں۔ اس ویڈیو میں راہل کے ساتھ ایک جوجتسو ملٹری آرٹ ٹرینر بھی نظر آ رہا ہے، جو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے بعد اس کی خوبیاں بتا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں راہل گاندھی عام لوگوں کو ان دونوں آرٹس کی تعلیم دینے کے مقصد سے بہت سی معلومات بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا، ’’بھارت جوڑو یاترا میں ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے، میں ہر شام اپنے کیمپ کے اندر جوجتسو کی مشق کرتا تھا۔ فٹ رہنے کے ایک آسان طریقہ کے طور پر جو شروع ہوا وہ تیزی سے ایک سماجی سرگرمی میں بدل گیا جس نے ساتھی یاتری اور نوجوان مارشل آرٹس کے اسٹوڈینٹ بھی ساتھ آگئے، جہاں ہم ٹھہرا کرتے تھے۔‘‘

وہ مزید لکھتے ہیں، ’’ہمارا مقصد نوجوانوں کو اس ’’جینٹ آرٹ ‘‘ کی خوبصورتی سے متعارف کرانا تھا۔ ’’دھیان، جوجتسو، ایکیڈو اور غیر متشدد تنازعات کے حل کی تکنیکوں کا ہم آہنگ امتزاج ہے۔‘‘ وہ کہتے ہیں، ’’ہمارا مقصد نوجوانوں میں تشدد کو نرمی میں بدلنے کا احساس پیدا کرنا تھا۔ ساتھ ہی، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک زیادہ ہمدرد اور محفوظ معاشرہ بنانے کے لیے آلات فراہم کرنا تھا۔‘‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ قومی کھیلوں کے دن پر اپنا تجربہ سب کے ساتھ شیئر کریں۔ آپ کو بتا دیں کہ نیشنل اسپورٹس ڈے ہر سال 29 اگست کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستان میں ہاکی کے جادوگر کہلانے والے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago